Samjhota, Urdu Nazam By Professor Rasheed Hasrat

Samjhota is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Professor Rasheed Hasrat. Samjhota comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Samjhota on this page of UrduPoint.

سمجھوتہ

پروفیسر رشید حسرت

آج جب تُم سے مُلاقات بھی باقی نہ رہی

اور ھونٹوں پہ مِرے چُپ کی مُہر لگ بھی چُکی

میں تِرے شہر میں زِندہ بھی رہُوں کِس کے لِیئے

اور اِس شہر کی رنگِینِیوں سے کیوں بہلُوں

میں نے ہر سانس میں چاہا ھے تُجھے تیری قسم

اپنی معصُوم مُحبّت میں تڑپنے کی قسم

میں نے پلکوں سے تیری راہ کے کانٹے بھی چُنے

اور اب تُو بھی مُجھے چھوڑ گیا رستے میں

تُو اگر ٹِھیک سمجھتا ھے تو ایسا ھی سہی

میں تُجھے غیر، کوئی غیر بھی اپنا ہی سہی

ھو اگر اب بھی اِشارہ تو مِٹا دوں خُود کو

ہاں مگر تُجھ کو مُبارک ھوں نئے شمس و قمر

تھی مِری بُھول جو بُھولے سے تمنّا کی

تیری زُلفوں کے خم و پیچ میں کھو جانے کی

تھی یہ حسرت کہ پڑے لمس مِرے ماتھے پر

تُو سنوارے میرے بالوں کو کبھی اُلجھا کر

تُو جو کہہ دے تو کہِیں دُور چلا جاؤں گا

لوٹ کر پِھر تیری محفِل میں نہِیں آؤں گا

ہاں مگر تُجھ کو بھی یہ عہد نبھانا ھو گا

اپنے اشکوں کو زمانے سے چُھپانا ھوگا

پروفیسر رشید حسرت

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1953) ووٹ وصول ہوئے

You can read Samjhota written by Professor Rasheed Hasrat at UrduPoint. Samjhota is one of the masterpieces written by Professor Rasheed Hasrat. You can also find the complete poetry collection of Professor Rasheed Hasrat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Professor Rasheed Hasrat' above.

Samjhota is a widely read Urdu Nazam. If you like Samjhota, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.