Wala Tafaraqu, Urdu Nazam By Professor Rasheed Hasrat

Wala Tafaraqu is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Professor Rasheed Hasrat. Wala Tafaraqu comes under the Social, Friendship, Islamic, Hope category of Urdu Nazam. You can read Wala Tafaraqu on this page of UrduPoint.

ولا تفرقو

پروفیسر رشید حسرت

ظالمو کُچھ خوف تُم کو ھے خُدا کا یا نہِیں؟

بے گناہوں کے لہُو سے کھیلنا اچھّا نہِیں

چند ٹکّوں کی ھوس میں مار دیتے ھو اِنہیں

جُوّاگر جُوّے میں اپنے ہار دیتے ہو اِنہیں

کیا کبھی سوچا ھے تُم نے ایک دن مرنا بھی ھے

زِندگی کے جام کو اِک روز تو بھرنا بھی ھے

جب خُدا کے رُو برُو ھو گے تو کیا دو گے جواز

کیوں نِہتّے بے کسوں کو مار کرتے ھو ناز

کِس قدر گودیں اُجاڑِیں کس قدر اُجڑے سُہاگ

تُم کو کیا معلُوم جو جلتی ھے اُن سِینوں میں آگ

کیا تُمہیں آتا نہِیں ھے پُھول بچّوں کا خیال

جِن پہ سایہ باپ کا رہنے دیا نہ ایک سال

بہن، بِیوی، بھائی، بیٹی اور بُوڑھے باپ، ماں

تم ہی کہہ دو قاتلو! یہ لوگ اب جائیں کہاں

"ق"

کیا تُمہیں اِسلام نے تفرِیق کی تعلِیم دی

قتل و غارت، تفرقے، اِنسان کی توہِین کی؟

جی نہیں، اِسلام تو مذھب رواداری کا ھے

بے کسوں کی دستگِیری کا ھے، دِلداری کا ھے

کس قدر مکرُوہ ھے اِنسان کی غارت گری

ھم تڑپ کر رہ گئے گر  چِیونٹی ھم سے مری

قتل کرتے وقت کر لو فرض تُم اپنا پِسر

اور اپنے آپ کو مجبُور جانو سر بسر

تب تُمہیں معلُوم ھوگا بے بسی کیا چِیز ھے

جو نہ اب آئے گا اُس کی مُنتظِر دہلِیز ھے

اپنے بیٹے کے تصوُّر سے تو ھے اِتنا ملال

بے گُنہ مرتے ہیں جو، وہ بھی تو ہیں ماؤں کے لعل

بے خبر کیوں خُود پرستی کی ھوا میں غرق ھو

ایک حیواں اور انساں میں کوئی تو فرق ھو

کیا تُمہیں تہذِیب نے ایسی کوئی تعلِیم دی؟

یا تُمہیں قانُون نے ایسی کوئی تفہِیم دی؟ 

لُوٹ کر کھانا سِتمگر، ظُلم ھے اک جور ھے

اپنی مِحنت کی کمائی کا مزہ کُچھ اور ھے

اشرفُ المخلُوق ھو، اللہ کے نائِب ھو تُم

چھوڑ دو یہ قتل و غارت آج سے تائب ھو تُم 

اپنا رُتبہ جان لو اے بے خبر تُم جان لو 

چھوڑ دو خنّاس کی یاری، خُدا کی مان لو

آج سے اِنسان کی توقِیر وعدہ کرو

اور حسرتؔ عِشقِ عالمگِیر کا وعدہ کرو

پروفیسر رشید حسرت

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2749) ووٹ وصول ہوئے

You can read Wala Tafaraqu written by Professor Rasheed Hasrat at UrduPoint. Wala Tafaraqu is one of the masterpieces written by Professor Rasheed Hasrat. You can also find the complete poetry collection of Professor Rasheed Hasrat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Professor Rasheed Hasrat' above.

Wala Tafaraqu is a widely read Urdu Nazam. If you like Wala Tafaraqu, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.