Kath Putliyaan

کٹھ پتلیاں

کٹھ پتلیاں

آو آو تماشا لگا ہے

یہ کٹھ پتلیاں

خوبصورت بہت خوبصورت

کبھی ناچتی ہیں

کبھی دوسروں سے محبت کا ناٹک رچاتی ہیں

ہنستی ہیں گاتی ہیں

لڑتی ہیں اک دوسرے کو رلاتی ہیں

ہم جو تماشائی ہیں

ان کے ہمراہ ہنستے ہیں روتے ہیں

ان کے لئے اپنے ساتھی تماشائی سے جنگ کرتے ہیں

کیسی ہیں یہ کٹھ پتلیاں

جن کی کوئی ادا بھی تو اپنی نہیں ہے

تماشا گروں کا تماشا ہے

یہ ان کی مرضی کہ

جس کو ہنسائیں وہ جس کو رلائیں

ہمارا تو بس ایک ہی کام ہے

اپنی کٹھ پتلیوں کی حمایت میں نعرے لگائیں

تماشا جہاں ختم ہو

تالیاں بھی بجائیں

قمر رضا شہزاد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(451) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Qamar Raza Shahzad, Kath Putliyaan in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 82 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 5 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Qamar Raza Shahzad.