Ghanoodgi, Urdu Nazam By Qandeel Badar

Ghanoodgi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Qandeel Badar. Ghanoodgi comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken category of Urdu Nazam. You can read Ghanoodgi on this page of UrduPoint.

غنودگی

قندیل بدر

زمین کیوں کر

یوں اپنے محورسے تِپکا تِپکا سِرک رہی ہے

خلا میں نیلے بگولے بن کر فلک کی جانب کیوں اٹھ رہے ہیں

کیوں لال ،پیلی ،عنابی پریاں گلابی جھولوں میں جھولتی ہیں

یہ ٹھنڈے سورج نے گم فضا کو کیوں اپنی بانہوں میں بھر لیا ہے

یہ گول پہیہ نہ جانے کیسے عجیب سازوں پہ ناچتا ہے

کیوں کہکشاؤں میں کوئی چھپ کر ستار ایسے بجا رہا ہے

سمندروں کی لہک لہک پر جو راگ لکھ کر سنا رہا ہے

دھواں دھواں ہے

یہ کیا نشہ ہے

جوقطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے

کہ چپ غنودہ سی شب میں کوئی ہزار قصے سنا رہا ہے

ہزار جگنو نچا رہا ہے

یہ تم ہو بھیتر؟

کہ جس نے آکر

تمام منظر بدل دیا ہے

مِرے نفس کے تمام دھاگوں میں ساز کیسا یہ جڑ دیا ہے

مِرے بدن کے تمام ذروں میں عطر کیسا یہ بھر دیا ہے

یہ کس بنارس کے گھاٹ پر ہوں

کیوں بے وجہ ہی دیے جلا کر مَیں بہتے پانی پہ رکھ رہی ہوں

یہ ذائقہ سا جو چکھ رہی ہوں

نیا نیا ہے

یہ واہمہ ہے ؟

کوئی خد ا ہے

جو کہہ رہا ہے

عظیم شاعر کی شاعری میں

مفہوم ’عنقا‘ نہیں رہا ہے

قندیل بدر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1873) ووٹ وصول ہوئے

You can read Ghanoodgi written by Qandeel Badar at UrduPoint. Ghanoodgi is one of the masterpieces written by Qandeel Badar. You can also find the complete poetry collection of Qandeel Badar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Qandeel Badar' above.

Ghanoodgi is a widely read Urdu Nazam. If you like Ghanoodgi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.