Ghaam, Urdu Nazam By Raheel Farooq

Ghaam is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Raheel Farooq. Ghaam comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Ghaam on this page of UrduPoint.

غم

راحیل فاروق

رات ویران ہے بہت ویران

آسماں لاش ہے جلی ہوئی لاش

جس کے سینے پہ چیونٹیوں کی طرح

ایک انبوہ ہے ستاروں کا

رزق چنتے ہیں اور کھاتے ہیں

خامشی سے گزرتے جاتے ہیں

ہائے یہ رات ہائے ہائے یہ رات

کب بسر ہوگی کیسے گزرے گی

کوئی دیکھے مری نظر سے اسے

کوئی چارہ مجھے بتائے مرا

کچھ علاج اس نظر کا کوئی دوا

یا پھر آنکھیں ہی نوچ لے میری

ہے مسیحا کوئی طبیب کوئی

کون میرے علاوہ دیکھے گا

جو مری آنکھ پر بھی ہے دشوار

غم کی عظمت کو کون پہچانے

چھوڑ کر زندگی کا کاروبار

کسے فرصت کہ آنکھ اٹھائے ذرا

شب کی ویرانیوں کا نوحہ لکھے

آسماں کا جنازہ پڑھ ڈالے

اور ستاروں کا راستہ روکے

کسے فرصت ہے مجھ سے بات کرے

میری آنکھوں میں جھانک کر دم بھر

مجھ سے پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا

بھری دنیا میں کون دیدہ ور

کون رکھتا ہے میری جیسی نظر

کون پوچھے کہ میں نے کیا دیکھا

غم کی عظمت کو کون پہچانا

کسے فرصت کہ مجھ کو پہچانے

راحیل فاروق

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1802) ووٹ وصول ہوئے

You can read Ghaam written by Raheel Farooq at UrduPoint. Ghaam is one of the masterpieces written by Raheel Farooq. You can also find the complete poetry collection of Raheel Farooq by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Raheel Farooq' above.

Ghaam is a widely read Urdu Nazam. If you like Ghaam, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.