Adrak, Urdu Nazam By Safia Hayat

Adrak is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Adrak comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Adrak on this page of UrduPoint.

" ادراک"

صفیہ حیات

جب بھی تتلیوں کے پر وں پر

کچے رنگ اتار کر پکے رنگ کئے

تتلیاں مرنے لگیں۔

چیو نٹیوں کی رفتار ناپنے کی کوشش کی

تووہ رینگنے لگیں۔

طوطوں نے بریڈنگ سیزن بدل لیا

جب ان پہ نظر رکھی گئی۔

شبنم کے قطروں میں زیست ڈھونڈی

تو اسے لہکتے پتوں میں چھپتے دیکھا۔

موسموں نے اپنی شناخت

ھماری یاداشت میں چھپادی۔

بالکل ایسے ہی جیسے

ھم سرما کے کوٹ میں ململ کا دوپٹہ چھپا دیں۔

ٹرنکوں میں رکھے خاص کپڑوں کی تلاشی لی گئ

تو برساتی کیڑوں کے انڈے برآمد ھوئے۔

پرانی شراب میں نشے کا خمار

وہاں پلنے والی سونڈیوں کی پشت میں ملا۔

بارشوں پہ نظر رکھی گئ تو

وہ حبس گھڑیوں میں سوئی ملی۔

ہمیشہ سے یہی ھوا۔

جب کچھ بھی تمام ھونے کو ھوتا

کچھ عجیب ھی ھوا۔

اب آنکھوں نے

کسی بھی منظر کو

دیکھنے سے انکار کر دیا ھے۔

بیزاری پلتے پلتے

انسانی خلیوں میں سانڈ بن کر

زندگی کوھڑپ کرتے

کمینے جرثوموں کو پیدا کرنے لگی ھے۔

کیمیائی عمل تیز ھونے سے

بچے پیدا ھوتے ھی بوڑھے ھو جاتے ہیں۔

جوان ابلتا خون

انسانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1768) ووٹ وصول ہوئے

You can read Adrak written by Safia Hayat at UrduPoint. Adrak is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Adrak is a widely read Urdu Nazam. If you like Adrak, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.