Barf Orhey Larki, Urdu Nazam By Safia Hayat

Barf Orhey Larki is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Barf Orhey Larki comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Barf Orhey Larki on this page of UrduPoint.

برف اوڑھے لڑکی

صفیہ حیات

وہ

شب و روز کے دھیرے دھیرے

سرکتے لمحوں کی ڈور تھامے

اُس سے کہتا

"تم ہنسنے کے لیے بنی ہو

پھول کھلنے سے پہلے

تمہاری ہنسی کے منتظر رہتے ہیں"

وہ کہتی

"ہنسی مجھے راس نہیں ہے"

وہ کہتا

"تمہاری آنکھوں سے

جگراتے کا خیمہ کب اُکھڑے گا۔۔۔۔؟ "

وہ کہتی

" میں نیند کی پگڈنڈیاں بھول گئی ہوں"

وہ کہتا

"دیکھو تمہارا کیا حال ہوا ہے

اپنا خیال رکھا کرو"

وہ کہتی

مجھے خیال رکھنا نہیں آتا

وہ کہتا

"میں ملنا چاہتا ہوں

باتیں کرنا چاہتا ہوں

میں سننا چاہتا ہوں

تیری آنکھوں کی باتیں

تیرے رخساروں کی باتیں

تیرے ہونٹوں کی باتیں"

وہ بات کو پلٹ دیتی

" تم نے ناشتہ کر لیا ہے۔۔۔؟

کل کیا لکھا تھا۔۔۔؟ "

مگر وہ ملنے پہ اصرار کرتا رہتا

آخر ایک دن اس نے کہا

"میں ملوں گی تجھ سے

بس ذرا مجھے آکاش پہ جالینے دو

تم

نیند کی آغوش میں

اک سپنا رکھنا

دروازہ کھلا رکھنا

میں آؤں گی

میں تیرے ہاتھوں کی لکیروں پہ

اپنے ہونٹ رکھ کے

بہت بولوں گی

میں رات کا دامن تھام لوں گی

تیرا سپنا ٹوٹنے نہیں دوں گی

وہ سب کہوں گی

جو کہہ نہ سکی

بس مجھے زرا

برف اوڑھ لینے دو

میں نیند کی راہ تکتے تکتے

تھک گیئ ہوں

مجھے سپنے میں آکر

کبھی نہ جاگنے کے لیے

تیری آغوش میں

سونا ہے

مجھے بولنا ہے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2243) ووٹ وصول ہوئے

You can read Barf Orhey Larki written by Safia Hayat at UrduPoint. Barf Orhey Larki is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Barf Orhey Larki is a widely read Urdu Nazam. If you like Barf Orhey Larki, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.