Bichrat, Urdu Nazam By Safia Hayat

Bichrat is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Bichrat comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Bichrat on this page of UrduPoint.

" بچھڑت "

صفیہ حیات

چیت کے مہینے کی وہ شام تھی۔

میں اپنی کہانی کے ساتھ

نشیبی رستوں سے گزرتی گیلی گیلی شاہراہ پہ

چلتی جارہی تھی۔

دور گھروں کی چمنیوں سے دھواں لپک لپک کر بادلوں سے بغلگیر ھو رہا تھا۔

چوٹیوں پہ جمی برف

پلکیں جپھک جپھک کر پھسلتی شام کے پاوءں سے لپٹتی جا رہی تھیں۔

دھند ،دھواں

درختوں کے تنوں سے لپٹتا تو شاخوں کے کنوارے بدن کانپ اٹھتے۔

نر پرندے ماداوءں کو گد گداتے

پھڑ پھڑ کرتے۔

رات کے سینے سے آنچل سر کتا

بادل چال رستہ بھولنے لگتے

الو درختوں سے جھانکتا۔

چتکبرا کتا بے چینی سے پھرتا پھراتا نیلی رداءکو دیکھتا۔

گڑ کی چائے کی خوشبو آوارگی کی ڈگر پہ چلتی مسکا ئی۔

دوشیزہ نے چادر اوڑھی

تیز قدموں چلتی گھاٹی سے

احتیاط کا دامن تھامے اترتی ریسٹ ھاوءس کی طرف بڑھی

پیلے مشروب کا آخری گھونٹ

شوخ رنگوں کی کشیدہ کاری کے بخیے کھولنے لگا۔

مقامی لڑکی نے

وطن کی ہتھیلی پہ آبرو کی مہندی لگائی۔

اور

کافور اوڑھ کر پتھریلی زمیں پہ سر رکھے

پھوٹتی صبح کو آخری سلام کہتے

آسماں کی وسعتوں میں کھوگئ۔

ٹھیک اسی لمحہ سبزیلی شام

گڑ کی چائےکی خوشبو،

میری کہانی اور میں

ایک دوسرے سے بچھڑ گئے۔

کبھی نہ ملنے کے لئے۔

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2277) ووٹ وصول ہوئے

You can read Bichrat written by Safia Hayat at UrduPoint. Bichrat is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Bichrat is a widely read Urdu Nazam. If you like Bichrat, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.