Borhe Darakhatoon Ka Pindaal, Urdu Nazam By Safia Hayat

Borhe Darakhatoon Ka Pindaal is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Borhe Darakhatoon Ka Pindaal comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Borhe Darakhatoon Ka Pindaal on this page of UrduPoint.

"بوڑھے درختوں کا پنڈال"

صفیہ حیات

میری گمشدگی پہ

رو مت دینا

میں نے نظم لکھ کے

چائے کے کپ کے نیچے رکھ دی ھے

اور اسکی آخری لائنوں میں سب کچھ لکھ دیا ھے۔

مجھے اب کچھ دکھائی نہیں دیتا

سنائی بھی نہیں دیتا۔

لفظوں کی چیخ میرے کانوں پہ

اثر انداز نہیں ھوتی

انکے تاثرات

اب میری آنکھوں کی رونق نہیں بنتے

مگر تم شاید نہیں سمجھو گے

تم نے سمجھا ھی کب تھا۔

تم تو کتابوں کی اوٹ میں رھتے ھو۔

مجھے لفظ سمجھ کر

کتاب کی پٹاری میں بند کر دیتے

اور جب چاھتے

اپنی تحریر کی بین بجا کر نکالتے

اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دل بہل جانے کے بعد

پھر کتاب کی پٹاری میں بند کر دیتے

تم جو میری کروٹ کے رازداں تھے۔

میری سوچیں جب تمھارے مدار میں الجھ جاتی ہیں۔

تو میں جنگلوں میں درختوں کی چھال

رنگنے اور صاف کرنےمیں جت جاتی ھوں

جب تمھارا ماتھا نہ ملتا

تو میں

درختوں کے تنوں پہ نظمیں لکھنے لگتی ھوں

شام کو بوڑھے درخت پنڈال سجاتے

سروں پہ گرے وگ سجائےمیری نظمیں سنتے

اور ایک دوسرے کوحیرانگی سے دیکھتے

صرف " ھوں " کہتے ہیں

میں اب انسان بنے درختوں میں

نظم لینے جاتی ھوں

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2008) ووٹ وصول ہوئے

You can read Borhe Darakhatoon Ka Pindaal written by Safia Hayat at UrduPoint. Borhe Darakhatoon Ka Pindaal is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Borhe Darakhatoon Ka Pindaal is a widely read Urdu Nazam. If you like Borhe Darakhatoon Ka Pindaal, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.