Darwaza Pette Bhasam Hote Loog, Urdu Nazam By Safia Hayat

Darwaza Pette Bhasam Hote Loog is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Darwaza Pette Bhasam Hote Loog comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Darwaza Pette Bhasam Hote Loog on this page of UrduPoint.

" دروازہ پیٹتے بھسم ھوتے لوگ"

صفیہ حیات

ھماری زمین

درد کے بیج اگانے کے لئے

بھت زرخیز ھے۔

یہ پل بھر میں اگتے اور تناور ھو کر

درد کے پتوں ،

کرب کے پھولوں سے بھر جاتے ہیں۔

ھمارے ہاں طمانیت کےلئے

موسم سازگار نہیں۔

ہمیں کرلانے کی عادت

بچپن سے ڈال دی جاتی ھے۔

یہ کہکر کہ مخلوق کی گریہ زاری

ہنسی سے بہتر بھاوء بکتی ھے۔

نومولود کے کان میں

یہ بات ڈال دی جاتی ھے۔

تمھیں مرنے تک صرف رونا ھے۔

اور وہ چھوٹے قدموں سے

بھاگنے تک

مسکراتے چہروں کو نوچتا

تیزاب جیسا کھارا پانی

انکے چہروں پہ انڈیلتا

مسخ سازی سیکھتا ھے۔

اور

دوسری زمینوں سے آئے لوگ

انکے پیلاہٹ زدہ ھڈیوں کے ڈھانچے دیکھکر

واپسی کی راہ لیتے ھیں۔

وہ بھانپ لیتے ہیں

کہ۔۔۔۔

اس خطے میں

پھولوں اور خوشبووءں کی ایکسپورٹ پہ پابندی ھے۔

یہاں صرف سفید ٹوپیاں

مناجات کے دھاگے اور منکے بنتے ہیں۔

لوگ وحشت زدہ

لاوءڈ سپیکر کے پکارنے پر بھاگتے ہیں۔

انکی روحیں

کسی پاکیزہ جزیرہ کی تلاش میں

سرگرداں پھرتی مرجاتی ہیں۔

آسماں سے اب نہ پتھر گرتے ھیں۔

نہ پرندے آتے ہیں۔

کالے اور گورے بقاء کے سفر پہ گامزن ہیں

گندمی لوگ من کے سراغ چھوڑ کر

مذہب کا دروازہ پیٹتے بھسم ھورھے ہیں

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1774) ووٹ وصول ہوئے

You can read Darwaza Pette Bhasam Hote Loog written by Safia Hayat at UrduPoint. Darwaza Pette Bhasam Hote Loog is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Darwaza Pette Bhasam Hote Loog is a widely read Urdu Nazam. If you like Darwaza Pette Bhasam Hote Loog, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.