Dewata Ki Talash, Urdu Nazam By Safia Hayat

Dewata Ki Talash is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Dewata Ki Talash comes under the Love, Sad, Social, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Dewata Ki Talash on this page of UrduPoint.

"دیوتا کی تلاش"

صفیہ حیات

کوئی جانتا ھے۔۔۔۔۔؟

وہ کون ھے۔۔۔؟

جوآنکھوں کی چلمنوں کو بجھا دیتا ھے۔

نیند میں سپنوں کو بے گھر کر کے

ٹوٹے جوتوں کے ساتھ

کانٹوں پہ چلاتا ۔

خواہش کے گھر کو آن کی آن میں

جلا کر راکھ کر دیتا ھے۔

وہ اقربا پرور

سرمایہ داروں کو سسکتے لڑ کھڑاتے

کیڑے مکوڑوں کا خوں بھر بھر جام پلاتا ھے۔

پلی پلائی سانڈ جونکیں

چن چن کے جوانیاں شکار کر کے

مار کیٹوں میں فروخت کرکے

تجوریوں کو حاملہ ھوتے

بچے جنتا دیکھتے

مکروہ ہنسی کے غباروں میں

فلک شگاف قہقہوں سے ھوا بھرتی ھیں۔

کونپلوں کو پھول بننے سے

پہلے ھی مسل دیا جاتا ھے۔

جبر اور اختیار کے ہتھیار مردوں کو تھمائے جاتے ھیں۔

عورتوں کی مرضی جانے بغیر

خواب گاہوں کو سجا کر

نئی پود کی آبیاری کے مواقع فراہم کئے جاتے ھیں۔

جسکی لاٹھی اسکی بھینس کے مصداق

ہر کوئی دیوتا ھو نے کا دعوی کر کے

کنواریوں کی جوانی کی قربانی

رات کی سیاھی میں وصول کرتا

مہہ کدوں میں مہہ کشی کےاصول وضع کرتا

شہر کے ایوانوں میں اعلانیہ کہتا ھے۔

میں دیوتا ھوں

میں دیوتا ھوں

کیا اصل دیوتا کا پتہ کوئی جانتا ھے۔؟

وہ بنجارا ازلوں سے

اسی تلاش میں ھے۔

گیند جیسی وادی میں

کیڑے کی کیڑوں کے ہاتھ خونریزی

اس سے اب دیکھی نہیں جاتی

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2129) ووٹ وصول ہوئے

You can read Dewata Ki Talash written by Safia Hayat at UrduPoint. Dewata Ki Talash is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Dewata Ki Talash is a widely read Urdu Nazam. If you like Dewata Ki Talash, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.