Glass Main Pari Piyas Ka Ghont, Urdu Nazam By Safia Hayat

Glass Main Pari Piyas Ka Ghont is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Glass Main Pari Piyas Ka Ghont comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Glass Main Pari Piyas Ka Ghont on this page of UrduPoint.

" گلاس میں پڑی پیاس کاگھونٹ"

صفیہ حیات

پو ماگھ کی راتیں

چولہے میں چنگاری تک سرد کر دیتی ہیں

لکڑی تو جنگل نے ویسے ہی اسے

دینے سے انکار کر رکھا تھا۔

وہ صبح سے رات گئے

بچوں کے جوتے سیدھے کرتے کرتے

تھکی تھکی سی نیند کی سلائی

آنکھوں میں پھیرنے کو تھی۔

مجازی آواز میں طلب لپکی۔

وہ نیند کو ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھ کر

گلاس میں پڑی پیاس کا گھونٹ بن گئ۔

پیتل کی بالٹی میں رات بھر کا برف بنتا پانی

اسکے بدن کے چیتھڑوں پہ زخموں کے کھرنڈ اتارتا

آگ لگاتا رہا۔

پو ماگھ کی دھند میں لپٹی ماتمی شب

رگ رگ کو منجمد کر نے لگی۔

بالوں سے ٹپکتی بوندیں

اسےکمر تک بھگونے لگیں۔

وہ ٹھٹھرتی کپکپاتی ننگے پاوءں

چھت پہ دھند کو ٹھوکر مارتی رہی۔

لڑکتی یخ بستہ نصیبوں پہ دلگیر

تاریکیوں سے لڑتی رہی۔

وہ زرد پتوں پہ لکھے بیمار مقدر کو

قتل کرنا چاھتی ھے۔

کسی دیس جانا چاھتی ھے۔

مگر

بندر گاہوں پہ کھڑے جہازوں نے

چلنے سے انکار کر دیا

تو ۔۔۔۔۔۔

اس نے اگلی پو ماگھ کی

غسل کرتی راتوں میں

چائے کے ساتھ

بیرونی ملک سے منگوایا

آعلی زہر کا انتخاب کیا ھے۔

وہ ایک ہی گھونٹ میں

جہاز کی سب سے پہلی سیٹ پہ

بیٹھنا چاھتی ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1835) ووٹ وصول ہوئے

You can read Glass Main Pari Piyas Ka Ghont written by Safia Hayat at UrduPoint. Glass Main Pari Piyas Ka Ghont is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Glass Main Pari Piyas Ka Ghont is a widely read Urdu Nazam. If you like Glass Main Pari Piyas Ka Ghont, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.