Hamari Khudai Mana Hai, Urdu Nazam By Safia Hayat

Hamari Khudai Mana Hai is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Hamari Khudai Mana Hai comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Hamari Khudai Mana Hai on this page of UrduPoint.

" ہماری کھدائی منع ھے"

صفیہ حیات

ھم اپنے بہت اندر

کہیں گہری کھائی میں جا گرتے ھیں۔

ھمارے جسموں کی کھدائی منع ھے۔

کیونکہ کھدائی کرنے پہ

ڈھونڈنے والے

وہ ڈھوند نہیں پائیں گے ۔

جو انھیں چاھئے ھو گا۔

ھم وہ سب سے نچلی تہہ میں چھپا کر رکھتے ہیں۔

روشنی بھی اسکے تعاقب میں ہار جاتی ھے۔

ھمارامد مقابل ھمارے ہنسنے اور رونے کو دیکھ کر مطمئن ھو جاتا ھے۔

گہری کھائی کا وہ بھید کبھی نہیں کھلتا۔

ھم بل کھائی رسیوں کی طرح اندر سے رویوں کی گھنجلوں میں

دکھ اور سکھ تلاش کرتے مارے مارے پھرتے ہیں۔

کسی کا بھی کندھا ساتھ نہیں دیتا۔

ماتھے سے ماتھا ٹکاتے

پیر سے پیر ملاتے بھی

ھم اپنی اپنی غلام گردشوں میں بھٹکتے ہیں۔

وہ اندھے بہرے لوگ ہیں

جو ایک آسماں اور زمیں تلاشتے

نارسائیوں کے انبار تلے دب جاتے ہیں۔

ھم بار بار موت نگلتے

زیست اگلتے ہیں۔

بے شمار نطفے مٹی میں

بے چینی کے ھاتھوں پھدکتے ہیں۔

ھم چند پلوں کی تسکین کا خمیر تیار کرتے

کچھ بے اعتباررشتوں کو جنم دے کر

دن رات تابوتو ں کی تیاری میں کھب جاتے ہیں۔

سینے میں پھیلتے سکڑتے غبارے میں

آخری ھوا بھرتے

دل میں چھپے بھید کے ساتھ لپٹ کر روتے ہیں۔

نہ کچھ پایا نہ کچھ کھویا

ایویں ذات کا جنجل پالا۔

کھدی مٹی میں تابوت رکھ کر

ھمارے نطفے لوٹ جاتے ہیں۔

ھمارے آنسو کوئی نہیں پونچھتا۔

ھم تنہا روتے

تنہائی کی گود سو جاتے ہیں

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1927) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hamari Khudai Mana Hai written by Safia Hayat at UrduPoint. Hamari Khudai Mana Hai is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Hamari Khudai Mana Hai is a widely read Urdu Nazam. If you like Hamari Khudai Mana Hai, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.