Jangli Geet, Urdu Nazam By Safia Hayat

Jangli Geet is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Jangli Geet comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Jangli Geet on this page of UrduPoint.

جنگلی گیت

صفیہ حیات

دریائے آرگن جہاں سے بل کھاتا مڑتاہے۔

وہاں دو پہاڑیاں سینہ تانے

روشن ستاروں کی جوت میں کھڑی ہیں

چشمے کے گرنے کی آواز کے ساتھ

لق و دق پھیلے جنگل میں

بہتے دریا کا ترنم

سرپٹ بھاگتے گھوڑوں

سنسناتی گولیوں کی آوازیں

مرغوں کی بانگوں میں

ایک سحر طاری کرتی ہیں۔

چاندی کے سکوں سے آراستہ سیاہ لبادے میں ملبوس لڑکی

حسب وعدہ

پورے چاند کی رات میں عالم استغراق میں

کھوئی کھوئی وطن کی مٹی کی حفاظت کرتے

فوجی کے کندھوں پہ سر رکھے

سیاہ آسمان پہ چمکتے تاروں کو تکتے

اسے جلدی جلدی لوٹ آنے کو کہتی ھے

جھرنا بہتے بہتے تھکنے لگا۔

ستارے اڑن کٹھولے میں بیٹھے

دور کہیں اور جا بسے۔

پالتو مریل کتے

اسکے ہاتھوں کی دودھ سے گندھی ٹکیہ کھا کر تکڑے ھو گیے

اسکے سیاہ ریشمی بال

سفید برف کی مانند ھونے لگے۔

فوجی نے سینے پہ سنگین کا گہرا زخم کھاتے

جوان خون حیات

مٹی کی پیشانی کا سیندور بنا دیا۔

مگر ادھورے جسم کے ساتھ کبھی نہ لوٹا۔

جنگلی گھاس چاروں طرف سے

قبر کو سبزے سے آراستہ کرتی

تیزی سے پھیلی۔

عورتوں کے واویلے

بچوں کی سسکیاں

بھوکے جانوروں کا ڈکرانا

آزاد اور زندہ دل حسین لڑکی کو

یہ باور کرانے میں ناکام رہا۔

وہ تسلیم نہ کر سکی

کہ اس کا محبوب

پھیلے سبزے میں

محو استراحت ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2066) ووٹ وصول ہوئے

You can read Jangli Geet written by Safia Hayat at UrduPoint. Jangli Geet is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Jangli Geet is a widely read Urdu Nazam. If you like Jangli Geet, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.