Nazm Se Khali Din, Urdu Nazam By Safia Hayat

Nazm Se Khali Din is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Nazm Se Khali Din comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Nazm Se Khali Din on this page of UrduPoint.

نظم سے خالی دن

صفیہ حیات

آخری گھڑیاں یہ سوچنے میں گزار دیں۔

صبح نظم لکھوں

یا رہنے دوں۔

نہیں (آواز کہتی ھے)

پہلے کپڑے دھونا

گھر کے کونوں کھدروں میں دبکی مٹی ھٹانا

ادھڑی قمیضوں کو سینا

رسوئی کے بکھیڑے کو دیکھنا

بچوں کے فیڈر ،بستے

جوتے ،موزے،تولئے صابن سنبھالنا

نظم کہتی ھے۔

یہ سب رھنے دو

تم بس لکھو

نہیں (آواز پھر بولی)

"تم عورت ھو۔

بھلی مانس پہلے اپنے مرد کے کام کرو

ورنہ

جہنمی آگ کا لقمہ بنو گی۔

سوچ آدھوری نظم کا سوت کاتتی ھے۔

وقت عشائیہ جمائی لیتا ھے۔

بے چاری

ناشتے کی رکابیاں الماری میں رکھتے

سہ پہر کی چائے کے کپ اٹھاتے

تھکی تھکی سی

دال چاول چولہے پہ چڑھاتی

پستان چوستی ننھی کو سلاتی

نظم کے سروں کو ملاتی کانپ جاتی ھے۔

جب حقارت سے ادا کردہ

جملہ سماعت کو چھیدتا ھے

"نکمی سی عورت ھو

ڈھنگ سے کچھ نہیں کرتی"

یوں

ادھوری نظم

کھاٹ پہ پڑی مر جاتی ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1763) ووٹ وصول ہوئے

You can read Nazm Se Khali Din written by Safia Hayat at UrduPoint. Nazm Se Khali Din is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Nazm Se Khali Din is a widely read Urdu Nazam. If you like Nazm Se Khali Din, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.