Wadi E Neelum K Shohda K Naam, Urdu Nazam By Safia Hayat

Wadi E Neelum K Shohda K Naam is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Wadi E Neelum K Shohda K Naam comes under the Sad, Social, Heart Broken category of Urdu Nazam. You can read Wadi E Neelum K Shohda K Naam on this page of UrduPoint.

وادئ نیلم کے شہداء کے نام ۔ صلیب پہ لٹکے بوسیدہ پل

صفیہ حیات

اے وادیء نیلم کے بوسیدہ پل!

تم نے انسانی خصلت کہاں سے لی

شاید تعمیر ہوتے

تم بھاری بھرکم بوٹوں سے

یا سائن کرتے ہاتھوں سے

نہیں ضرور تم نے فوٹو سیشن کرواتے

کیمروں کی فلیش لائٹ سے سیکھا

سنو دریائے نیلم کی کمر پہ ہاتھ رکھے

پھلاحی اور دیودار کی کرلاتی نمی

میری ماں تمہیں دعا نہیں دے گی

تم انسان جیسے گونگے بہرے ہو گئے

کوکتی کوئل !

تمھاری کو کو چھن جائے

جیسے نیلم میں اچھلتی کودتی جھاگ نے

مجھے میری ماں سے چھینا

تم چیخ دیتی

وقت خطا کھاتا

منحوس لمحوں کی چاپ تھم جاتی

میں پانی کی لہروں کے ظلم سے بچ جاتا

سنو ! اے کٹھور کہنہ دریا

تم ذائقہ بدلنے کی خاطر

اب کی بار ایسا کرنا

وردی ، بوٹوں ، اورجھنڈے والی گاڑی کے سپوتوں کو گود لینا

پھر شاید

محنت کش ماں کی چھاتیوں پہ پلے لعل ھجرت نہ کریں۔

جوان لہو سے قندیل جلانے والو!

ماوءوں کے پیروں میں آگ باندھنے والو!

بوسیدہ پل گرا دو

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1516) ووٹ وصول ہوئے

You can read Wadi E Neelum K Shohda K Naam written by Safia Hayat at UrduPoint. Wadi E Neelum K Shohda K Naam is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Wadi E Neelum K Shohda K Naam is a widely read Urdu Nazam. If you like Wadi E Neelum K Shohda K Naam, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.