Zarooratoon Ki Phati Jebain, Urdu Nazam By Safia Hayat

Zarooratoon Ki Phati Jebain is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Safia Hayat. Zarooratoon Ki Phati Jebain comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Zarooratoon Ki Phati Jebain on this page of UrduPoint.

" ضرورتوں کی پھٹی جیبیں "

صفیہ حیات

وہ کہتا ھے۔

"لکھنے والی عورت کسی ایک کی نہیں ھوتی"

وہ لکھتے ھوئے

کسی کا بھی ہاتھ تھام کر چل پڑتی ھے

اور تو اور

وہ بستر کی شکنوں میں بھی

اپنے خواب چھپا دیتی ھے۔

میں نے بیس سال محبت کی کہانی لکھی

اس نے عنوان رکھا

"سارا شگفتہ"

میں نے اپنی اک نظم کی پینٹنگ بنائی

خوبصورت چہکتے بچوں کے چہرے

آسٹریلین طوطے

گملوں میں کھلتے پھولوں میں رنگ بھرے

اس نے لاشعور میں چھپے

احساس کمتری سے تنتناتے

پروین شاکر کے کلیات سے

ٹماٹو کیچپ نکال کر

میری پینٹنگ پہ پھینکی

سارے رنگ ،چہرے۔

گڈ مڈ ھو گئے۔

اسے میری ضرورتوں کی پھٹی جیبیں

دکھائی نہیں دیتیں۔

مگر مونچھوں کو تاوء دیتے کہتا ھے۔

"میں مرد ھوں "

یہ سن کر میں ہنستی ہنستی

لوٹ پوٹ ھوتے

سسکنے لگتی ھوں۔

کل سے کچھ عجب ھوا

میرے اندر کی عورت میں

مردانگی جاگ اٹھی ھے۔

اور وہ اپنے لئے

چوڑیاں پسند کرنے لگا ھے

صفیہ حیات

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1733) ووٹ وصول ہوئے

You can read Zarooratoon Ki Phati Jebain written by Safia Hayat at UrduPoint. Zarooratoon Ki Phati Jebain is one of the masterpieces written by Safia Hayat. You can also find the complete poetry collection of Safia Hayat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Safia Hayat' above.

Zarooratoon Ki Phati Jebain is a widely read Urdu Nazam. If you like Zarooratoon Ki Phati Jebain, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.