Behodgi Ki Purani Rasm Ko Bhi Naya Rawaj Kehte Hain

بے ہودگی کی پرانی رسم کو بھی نیا رواج کہتے ہیں

بے ہودگی کی پرانی رسم کو بھی نیا رواج کہتے ہیں

تری سنت و شریعت کو بھی قدیم آج کہتے ہیں

بے حیائی کو ترقی و زندہ قوموں کا تا ج کہتے ہیں

جس زہر سے مر گئیں قومیں اسی کو فگار امہ کا علاج کہتے ہیں

جہاں رونق ہے ترے اسوہ کی اسے ظالم سماج کہتے ہیں

دین و غیرت کی قربانی کو آزادیٴ بیمثال کا خراج کہتے ہیں

اے تہذیب غرب نہ چھیڑ کر تو اس مشرق نما سے

تری انتہا ہے غروبی ہماری تو آئی ہے سمآ سے

سینے تو بہت ہیں مگر ان میں قلب مومن نہیں

مومن بھی بنے پھرتے ہیں مگر وہ قدیم طلب مومن نہیں

اس دنیا کی چمک میں چشم کشائی زیب مومن نہیں

افسوس کرتے ہیں زباں سے مگر باقی وہ کرب مومن نہیں

مد نظر حد نو ر ایمان شرق و غرب مومن نہیں

یہ تو تماشاہے مسلماں، کفر پہ پڑی ابھی ضرب مومن نہیں

ہر اک نہیں جان سکتا کہ کیا ہے جاگیر مومن

کاتب تقدیر بھی پوچھ کر لکھتا ہے تقدیر مومن

یہ اسرار موت و حیات کسی انساں کے بس میں ہوتے

اب تک ہم سو بار جی کر ،سو بار مر بھی چکے ہوتے

موج ایمان میں ذرا سا پیدا ہو جاتا اگر طوفاں

تو آج عداوتوں کے یہ سیلاب بھی ر کے ہوتے

اس ظلمت زمانہ میں اگر بیدار ہو جاتی کسی کی خودی

تو آج اس کے احترام میں ،آسماں بھی جھکے ہوتے

ہم آزاد ہو کر بھی غلامیٴ تہذیب کا داغ لیے بیٹھے ہیں

اب تو راہزن بھی راہوں میں چراغ لیے بیٹھے ہیں

ضمیر انساں جیسی منصف کوئی عدالت نہیں

فلسفہٴ عشق کے بغیر مکمل کوئی عبادت نہیں

گوہر چشم کی یہ برسات مری کوئی سخاوت نہیں

جب دل ہو مضطرب تو پھر اطاعت نظر مری عا دت نہیں

ترا یہ کہنا کہ تجھے اپنے دل کی طرف سے اجازت نہیں

مجھے قسموں کی قسم ہے ترے دل میں کوئی صداقت نہیں

کبھی جو مل جا تی ہیں نگاہیں تو ہوتا ہے فسق پیدا

نظر سے نہیں اختلاط قلب سے ہوتا ہے عشق پیدا

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(467) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Behodgi Ki Purani Rasm Ko Bhi Naya Rawaj Kehte Hain in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Islamic Urdu Poetry. Also there are 33 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.9 out of 5 stars. Read the Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.