Jahan Mere Wafaoon Se Koi Bewafai Na Kare

جہاں میری وفاوٴں سے کوئی بے وفائی نہ کرے

جہاں میری وفاوٴں سے کوئی بے وفائی نہ کرے

ایسی ہی کوئی حسین بستی میرے لیے تلاش کر

جو میرے دل کے عریاں زخموں کو چھپائے رکھے

وفا کی کوئی ا یسی چادر میرے لیے تلاش کر

میخانے تو بہت ہیں مگر یہاں کوئی صنم خانہ نہیں

جہاں شراب دید مل سکے مجھے ایسا میخانہ تلاش کر

یہاں تو بہاروں میں بھی مرجھائے ہوئے ہیں پھول

جہاں خزاں میں بھی کلیاں کھلیں ایسا چمن تلاش کر

خاک ہو ایسی جو میری آبلہ پائی کی قدر کرے

جس کا سبزہ میرے اشکوں کو شبنم سمجھے ایسا دیس تلاش کر

ہو ا یسا جو زمانے کے طوفان غم میں بھی نہ بُجھے

بے خوف جلے میری لحد پر کوئی ایسا چراغ تلاش کر

میں آشیاں بناتا رہا ، بجلیاں اسے گراتی رہیں

جس کی چوٹی کو با د غم چھُو نہ سکے ایسا کوہسار تلاش کر

سر شام میرے دل کی فضاوٴں میں جمع ہوتا ہے سحاب غم

یہ ناداں لوگ کیا جانیں کہ کیا ہوتا ثواب غم!

اے ساقی اب تری محفل میں نہ وہ لطف رہا نہ وہ جام رہا

اب تری نظر میں ترے پینے والوں کا نہ وہ احترام رہا

نہ ہی میری طبیعت میں نہ ہی میری زندگی میں کچھ تغیر آیا

فصل غم بھی میری مزرع زندگی اجاڑنے میں ناکام رہا

برسوں ترے چمن کی سیرابی کیلئے خون جگر دیتے رہے ہم

مگر آج آمد بہار کی محفل میں ، میں ذکر بے نام رہا

یہ ظالم ہوائیں بھی کلیوں کو رقص کرنے پہ مجبور کرتی ہیں

نہ ہم اس چمن کے پاسباں رہے ،نہ وہ دستور خرام رہا

کبھی تم جاتے تھے سر ساحل رقص موج کے نظارے کیلئے

ا ب تو نہ وہ رنگیں شوق رہے ،نہ وہ نظارہٴ شام رہا

یوں ترا روز اس گلی میں ملنا بھی اتفاق سمجھا میں نے

اب تری زباں پر نہ وہ دعائیں رہیں ، نہ وہ سلام رہا

ڈھل جاتی ہے عمر بھی، بدل جاتے ہیں شوق بھی

یہ ستارہ برسوں تک شفق پر منتظر لب بام رہا

ہزاروں آتے ہیں ،ہزاروں جاتے ہیں کوئی بھی خوش نہ گیا

یہ دستور قدرت کہ یہاں کوئی نہیں محفوظ رنج و آلام رہا !

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(330) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Jahan Mere Wafaoon Se Koi Bewafai Na Kare in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.