Ju Chona Hai Manzil Ko Wusatoon Ko Tu Zoor Shaheen Paida Kar

جو چُھونا ہے منزل کی وسعتوں کو توزور شاہیں پیدا کر

جو چُھونا ہے منزل کی وسعتوں کو توزور شاہیں پیدا کر

اپنی نیت میں تو ذرا سا بھی کوئی فطور نہیں پیدا کر

اس ہنگامہٴ عالم میں ذرا سا بھی تو سرور نہیں پیدا کر

آج کا موسیٰ لا کہیں سے کوہٴ طور نہیں پیدا کر

آئین قرآن کو چھوڑ کر کوئی اور دستور نہیں پیدا کر

اسلام کے اجالوں میں کوئی فرعون مستور نہیں پیدا کر

جو چکھا ہے مسلم نے مزہٴ تہذیب ، غیروں کی تہذیب کا

آہ ذرا سابھی بھرم نہ رکھا انہوں نے نصیحت حبیب کا

شاید زیب نہیں ہمیں کسی ناصح کا کردار

نگاہٴ اول میں ہی جانچ لیا میں نے ترا کردار

اس زندگیٴ فانی کو تو کچھ اس ادا سے گزار

تو مر جائے مگر زندہ و جاوید رہے ترا کردار

ہمت و عزم سے پختہ تر ہو جائے گا ترا کردار

تری زندگی بھر کا خلاصہ ہے اک لمحے کا کردار

کائنات بھی سمٹ کے رہ جاتی ہے انساں کے فیض نگاہ میں

جو افلاک کو بھی لرزا کے رکھ دے وہ قوت ہے اس کی آہ میں

عید کی بجائے بسنت مسلماں کیلئے باعث مسرت ہے

اب تو لکیر حد بھی ہماری دوستی میں اک زحمت ہے

تم بھی منا لیتے ہو خوشی اور ہمارے لیے بھی یہی رحمت ہے

تم کیا جانو اس ثمر آزادی کیلئے درکار کتنی محنت ہے

تم غلامی دیکھے بغیر کہتے ہو آزادی بڑی نعمت ہے

چھوڑو گے درس اسلاف تو سمجھو آزادی مدت عدت ہے

آہ یہ غیر ت مسلم د یکھ کہ علم جہاد کو چھپا لیا

طریق اسلاف چھوڑ کر درندوں سے دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا

اب تو چلتا ہے یہ زمانہ خرام زباں پر

ترے ظا ہر و باطن کا اندازہ ہے تری زباں پر

رفعت عزت و پستی و کردار منحصر ہے تری زباں پر

بولنے سے پہلے اتنا سوچ کہ تو کیا لا رہاہے زباں پر

نشان حکمت سمجھا جائے گا غلاف خامشی تری زباں پر

الٰہی نہ آئے صداقت کے سوا کچھ بھی مری زباں پر

آزادی و اسلا م ہوتے ہیں طا لب خون مسلم

عطائے اسلام کی بجائے بحر بے بسی میں بہتا ہے خون مسلم!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(919) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Ju Chona Hai Manzil Ko Wusatoon Ko Tu Zoor Shaheen Paida Kar in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Social, Islamic, Hope Urdu Poetry. Also there are 33 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.9 out of 5 stars. Read the Social, Islamic, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.