Main Kohsar Gham Hoon Main Pashemani Ki Tasveer Hoon

میں کہسار غم ہوں میں پشیمانی کی تصویر ہوں

میں کہسار غم ہوں میں پشیمانی کی تصویر ہوں

روتا ہوں چمن میں تو صدا آتی ہے صحرا سے کہ تری تقدیر ہوں

یہ دل ویراں بھی منش ہو گیا ہے شورش غم کا

کاٹ دے جو دست سکون و راحت میں وہ شمشیر ہوں

نظر آ جاتا مجھے ظلمت شب میں شبنم کا وہ ہیرا

میں منظر بیدار ی کوئل دیکھ لیتا ہوں اس لیے کہ اہل بصیر ہوں

منتظر ہوں کہ شاید رحم آ جائے مجھ پہ قدرت کو

کوئی دیکھے تو میں بھی اس خواب نادیدہ کی تعبیر ہوں

ماہتاب کی ماہتابی بھی دیکھی رات کی بیقراری بھی دیکھی

جو تفریق شب و سحر کرے میں وہ سرخیٴ لکیر ہوں

ان کا سو ستم درگزر اپنا نگاہ اٹھانا بھی ہے جرم

جو دن ر ات سولی پہ چڑھائے رکھے میں ایسی تقصیر ہوں

معلوم نہ تھا تری بگڑی طبیعت کا وگرنہ عیادت کر لیتے

جو خبر ہوتی تو اشک غم سے وضو کر کے دیدار کی عبادت کر لیتے

کچھ تو ہم بھی ترے لیے سامان حُسن رکھتے ہیں

اب تو ہم بھی اپنے دل میں کچھ شوق سخن رکھتے ہیں

بہار کی آمد پہ بلبل آتے ہیں خزاں میں چلے جاتے ہیں

ہم تو سبھی رتوں میں آباد اپنا گلشن ر کھتے ہیں

گرتے ہیں شبنم کے قطرے سحر کو مرغزارو ں پر

ہم اپنی طبیعت میں بھی ترے لیے احساس چمن رکھتے ہیں

شب ماہ کو ماہتاب کی ماہتابی چادر پھیل گئی

عروس شب کیلئے ہم بھی سیمیں پیرہن رکھتے ہیں

ہمیں خوشیاں بھی ملی مگر غموں کا مزہ کچھ اور ہے

ہم بھی اپنی خوشی کا الگ اور غموں کاا لگ وطن رکھتے ہیں

شاید کبھی آ جائے تجھے بھی میرے دل کے نظارے کا شوق

ہم بھی اسی لیے اپنا چراغ دل روشن رکھتے ہیں

تری محفل میں مہمان بن کر آئے تھے دلفروش بن گئے

اے صنم تری اداوٴں کو دیکھ کر ہم بھی بادہ نوش بن گئے!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(244) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Main Kohsar Gham Hoon Main Pashemani Ki Tasveer Hoon in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.