Sari Rasmain Mita Do Magar Rasm E Wafa Baqi Rahe

ساری رسمیں مٹا دو مگر رسم وفا باقی رہے

ساری رسمیں مٹا دو مگر رسم وفا باقی رہے

مجرم عشق مر جائے مگر سزا باقی رہے

خزاں شوق سے آئے سرد ہواوٴں کے ساتھ

درختوں کے پتے جھڑ جائیں مگر وہ گل خوش ادا باقی رہے

تری چاہت کا یہ عالم کہ ہم اتنے بیتاب ہیں

دیر اتنی ہو کہ ملاقات کا مزا باقی رہے

یوں چھپ چھپ کے ملنا شوق سے چھوڑئیے مگر

شام کو سر ساحل کا و ہ نظارہٴ د لربا باقی رہے

ہم تو گریزاں نہیں ان پہ دل فدا کرنے سے

خون دل بھی پی جائیں مگر آنکھوں میں اک قطرہ باقی رہے

ہم ہر ستم سے درگزر کریں گے اس شرط پر

ترے دل سے نیت خطا ختم ہو مگراحساس خطا باقی رہے

ترے غموں پہ میری زباں پہ شکوہ نہیں یہ دعا ہے

ترے خزانے سے وفائیں ختم ہوں مگر دولت جفا باقی رہے

اگر کبھی خلل پڑ جائے تری زندگی میں میرے وجود سے

شعلہٴ چشم سے جلا دینا نہ میرا خون رہے نہ گواہ باقی رہے

مجھے درد دل سے نہیں بے درد دل سے ختم کرنا

نہ میں رہوں نہ میرے عشق کا کوئی گناہ باقی رہے

ترے چہرے پہ کبھی بھی آفتاب غم نہ پڑے

ترے عارض آتشیں پہ سایہٴ زلف رسا باقی رہے

میری جدائی کا غم نہ ہو سکے ترے دل میں موجزن

میری یاد کے ساحل پہ سر شام وہ ہوا باقی رہے

یادیں بھی تنگ کریں گی میری باتیں بھی تنگ کریں گی

غزل میری ہو ، زبان تیری ، مگر میری ہی نوا باقی رہے

چھلک پڑے تری آنکھ سے آنسو یا بہہ نکلے دل سے خوں

ایسی راتوں کو مری امید نہ رکھنا، ہاں امید فردا باقی رہے

پھر تو ساقی سے کہنا کہ آج کوئی ایسا جام پلا دے

کہ یہ شب ہجر ختم ہو جائے مگر نشہ باقی رہے

اتنی بھی نہ پی جانا کہ تجھے ہوش ساقی نہ رہے

بس اتنا خیال رکھنا کہ کل کیلئے یہ دوا باقی رہے!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(300) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Sari Rasmain Mita Do Magar Rasm E Wafa Baqi Rahe in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.