Tum Khushi Mangu Hum Duaye Gham Lazwal Karte Hain

تم خوشی مانگو ہم دعائے غم لازوال کرتے ہیں

تم خوشی مانگو ہم دعائے غم لازوال کرتے ہیں

ہم پھر تری د ید کیلئے وقف یہ سال کرتے ہیں

ہم روز اپنے اشکوں سے رنگیں یہ رومال کرتے ہیں

اور وہ ہیں کہ آج ہم سے رونے کا سوال کرتے ہیں

اب تو لوگ بھی تجھ سے تری تعریف ملال کرتے ہیں

آؤ کہ پھر بر سوں پرانے سلسلہٴ عشق کو بحال کرتے ہیں

میں کہاں آشنا تھا اس ساز کے سُرو ر سے

ہم نے بھی سنی تھی کبھی یہ نوا حلق طیور سے

جو لطف خار غم پہ ملا وہ گل پُرسکوں میں نہ ملا

تو مجھے گلشن میں تو ملا مگر د شت جنوں میں نہ ملا

جام فرقت میں ترا قطرہٴ چشم جگر کے خوں میں نہ ملا

مرے دل کا ذکر مجھے ترے کسی بھی خط ممنوں میں نہ ملا

ترے عارض جیسا رنگ مجھے کلیوں میں نہ ملا

ایسا در د تجھے شاید کسی بھی داستان فسوں میں نہ ملا

سحاب غم جمع تو ہیں مگر برستے کیوں نہیں

آہ مری محفل کے ہمنشیں ایسے غموں کو ترستے کیوں نہیں

کرن آفتاب تجھ پہ پڑی مگر تری چشم بیدار نہ ہوئی

آمد فصل خزاں پہ مرے دل کی کلی تک بیقرار نہ ہوئی

مری جاں لٹ گئی راہٴ عشق میں مگر تجھ پہ نثار نہ ہوئی

تری آنکھوں میں شبنم نہیں اگر پھر تو یہ بہار نہ ہوئی

زخم عشق کے درد میں تا سحر ختم وہ گھڑیٴ انتظار نہ ہوئی

پھر بھی نسیم سحر کو مری آنکھوں میں شبنم نمودار نہ ہوئی

ہم نے ترے دل کی ساری کتاب کو پڑھا ہے مگر

نجانے اب تک تری وہ راز داری ہم پہ کیوں آشکار نہ ہوئی!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(912) ووٹ وصول ہوئے

سردار زبیر احمد کی مزید شاعری

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Tum Khushi Mangu Hum Duaye Gham Lazwal Karte Hain in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 33 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.9 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.