Tum Mujh Se Kiya Poch Rahe Ho Mera Haal

تم مجھ سے کیا پوچھ رہے ہو مرا حال

تم مجھ سے کیا پوچھ رہے ہو مرا حال

بس میرے دل کو چبھ جاتا ہے ترا سوال

کیا بتاوٴں کہ کیسا ر ہا میرے لیے یہ سال

ترے غم کی دھول میں چھپ گئے مرے خدو خال

یہ برس تو دے گیا ترے شباب کو حُسن و جمال

مرے بالوں میں اترتی چاندنی بھی ہے ترے غم کا کمال

تری زلفوں کے گہن میں آکر مرا چہرہ بھی ز رد نہ رہا

جب سے چھُو ٹاترے حُسن کا سجدہ مرے دل میں بھی درد نہ رہا

سال بھر سے پال رکھا ہے ہم نے دل میں شوق دید

ترا غم مجھے محسوس ہوا ہے مثل سرا پا خورشید

تحفہ خریدنا ہے تو مرے لیے کوئی تلوار خرید

کان لگائے بیٹھا ہوں کہ کب آئے گی موت کی نوید

ترے بغیر میں کیا د یکھوں گا آج ہلال عید

آنسو بہہ نکلے جو آنکھوں سے کرنے لگے شراب کی کشید

رقص گل بھی دیکھا اور دیکھی کلیوں کی خندگی

شاید کہ اس برس ساتھ چھوڑ دے گی مری زندگی

نہ ہم آئے نہ تم آ ئے نہ کوئی اور آیا

الٰہی یہ کیسا و عدہ خلافوں کا دور آیا

آہٹ ہوئی قدموں کی نہ چلنے کا شو ر آیا

آہ مرا دل چرانے کیلئے شب آخر کو وہ کیسا چور آیا

مری کشتی کو دیکھ کر بحر غم کی لہروں میں بھی زور آیا

اے موج غم کیا تجھے اب تک مجھ سے ملنے کا نہ طور آیا

محفل قمر سے عروس زمیں کو پیش اک چادر ہوئی

ظالم جنس وفا بھی ترے شہر میں نایاب و نادر ہوئی

یہ مرے غم کی فریاد ہے کوئل کی اذاں نہیں

اب تو ترے بغیر بھی مری محفل ویراں نہیں

ترے سوا اب کوئی شب مرے لیے گراں نہیں

اب تو ترے کانوں میں بھی نوائے آہ و فغاں نہیں

میں بھی عہد پیری میں ہوں اب جواں نہیں

تجھے پائے بغیر مر بھی جاوٴں تو مرا کوئی زیاں نہیں

تُو مجھے اپنے گھر بلا کر اب کیا د یکھتا ہے

آہ میرا خون بہا کر اب کیا دیکھتا ہے

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(413) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Tum Mujh Se Kiya Poch Rahe Ho Mera Haal in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.