Tum Mujh Se Na Bicharte Tu Mere Zindgani Badal Jati

تم مجھ سے نہ بچھڑتے تو میری زندگانی بدل جاتی

تم مجھ سے نہ بچھڑتے تو میری زندگانی بدل جاتی

میری وفا کے بدلے جفا نہ ہوتی تو یہ کہانی بدل جاتی

اگر فصل غم نہ ملتا مجھے بچپن میں تو مری جوانی بدل جاتی

ترا گھر نہ ہوتا اس گلی میں تو مری روش مکانی بدل جاتی

عیاں ہو جائے مری قسمت کا خورشید تو مری تقدیر بن جائے

مرے اشکوں کی جھیل میں گرے خون جگر تو تری تصویر بن جائے

کب تک شب کو آنسو بہاوٴں گا تسبیح کے دانوں کی طرح

کب تک جھلستا رہوں گا ترے غم میں پروانوں کی طرح

میں کب تک اپنے بال نوچوں گا نوحہ خوانوں کی طرح

کسی دن ترا سینہ چیر کر ترا دل لے آوٴں گا دیوانوں کی طرح

خاک صحر ا میرے قدموں کی گواہ رہے گی

ہم تو چپ ہو گئے مگر ترے دل میں میرے غم کی آہ رہے گی

میں نے تری دید کے انتظار میں زندگی گزار دی

ا سی حال میں اک زمانہ بیت گیا ، اک عمر گزار دی

تری جدائی کے بعد ہم نے روتے ہوئے زندگی گزار دی

تجھے منانے کیلئے ترے آنگن میں ساری رات گزار دی

میں کوئی پھول تو نہ تھا کہ مجھے بچا لیتی موج ہوا کی

ہم خوشی سے کھل اٹھے جب تم نے میرے لیے بد دعا کی

مری محفل میں آئے تو ، تری راہ میں شمعیں جلا دوں گا

لب کشائی کی اجازت ہو تو افسانہٴ حیات سنا دوں گا

چند گھڑی کیلئے شمع بن جائے تو تجھے اپنی پلکوں پہ اٹھا لوں گا

تری محفل کی رونق کیلئے میں پروانے ہزار بلا لوں گا

ہم تو اک دن کے بچھڑنے کا کوئی غم نہیں کرتے

عاشقی میں تو ہم صدیوں کو بھی گنا نہیں کرتے!

سر شام جو کھولی میں نے کھڑکی تو ٹوٹ گیا آبگینہ

تری آنکھوں کا دُر افشاں مجھے کر گیا نا بینا

ہجر و وصال کی لذتوں سے بھرا ہوتا ہے عشقِ دیرینہ

موج غم مچل مچل کے گلے لگاتی ہے میرے دل کا سفینہ

مسکراہٹ وہ دولت کہ جو سبھی میں تقسیم کی جاتی ہے

کسی خاص کو عطا ہوتا ہے گوہر اشک کا یہ خزینہ!

سردار زبیر احمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(339) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Sardar Zubair Ahmed, Tum Mujh Se Na Bicharte Tu Mere Zindgani Badal Jati in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 30 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.9 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Sardar Zubair Ahmed.