Ulti Sedhi Batain Achi Lagti Hain

الٹی سیدھی باتیں اچھی لگتی ہیں

الٹی سیدھی باتیں اچھی لگتی ہیں

رستے اور کتابیں اچھی لگتی ہیں

وہ تو یونہی پیار میں تیرے ہار گئے

ورنہ کس کو ماتیں اچھی لگتی ہیں

جب میں تیری جانب بھول کے آ نکلوں

کھول کے رکھنا، بانہیں، اچھی لگتی ہیں

تیرے عارض ہونٹ بھی دلکش ہیں لیکن

مجھ کو تو بس آنکھیں اچھی لگتی ہیں

تم کو آنکھ میں آنسو اچھے لگتے ہیں

اور مجھ کو برساتیں اچھی لگتی ہیں

جس کا سایہ تیرے گھر میں جاتا ہے

اس چھتنار کی شاخیں اچھی لگتی ہیں

جو بھی جس کردار کا مالک ہوتا ہے

اس کو ویسی باتیں اچھی لگتی ہیں

دن کا نور ہے دشمن، اس کے جوبن کا

میرے چاند کو راتیں اچھی لگتی ہیں

چپ رہ کر سہنے میں کتنی لذت ہے

کہہ نہ سکے جو باتیں اچھی لگتی ہیں

شائستہ سحر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1141) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Shaista Sehar, Ulti Sedhi Batain Achi Lagti Hain in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 55 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Shaista Sehar.