Nadi Humsafar Meri, Urdu Nazam By Sheba Taraz

Nadi Humsafar Meri is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Sheba Taraz. Nadi Humsafar Meri comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Nadi Humsafar Meri on this page of UrduPoint.

ندی ہمسفر میری

شبہ طراز

تمہاری یاد میری زندگی کے ساتھ چلتی ہے

پہاڑی راستوں کے ساتھ

جیسے رقص کرتی ، جھومتی ، گاتی ہوئی ندی

کسی انجان سے اِک موڑ پراِک دم

نظر کے سامنے آئے

کسی لمبے سے ، بل کھاتے ہوئے رستے سے جیسے

دور ہو جائے

کہیں اِک تنگ درّے سے گزرتے

جھاگ اُڑاتی ہو ۔۔۔

کہیں میدان میں رستہ بنا کر پھیل سی جائے۔۔۔

۔۔۔ پہاڑی راستوں کا پھر سفر انجام ہوتا ہے

اچانک وقت کی گاڑی کے پہیے رُخ بدلتے ہیں

زمانے کی ٹریفک ، دھول میں رستہ بناتے ہیں

سبھی کچھ بھول جاتا ہے ‘

’ تمہاری یاد کی ہنستی ہوئی ، گاتی ہوئی ندی

کہیں ویران میدانوں میں سُستی سے رواں ہو گی ‘

تمہاری یاد کی ندی

پہاڑی راستوں کو یاد کرتی ہے

۔۔۔ تمہاری یاد ۔۔۔ میری زندگی کے ساتھ چلتی ہے ۔۔!

شبہ طراز

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1546) ووٹ وصول ہوئے

You can read Nadi Humsafar Meri written by Sheba Taraz at UrduPoint. Nadi Humsafar Meri is one of the masterpieces written by Sheba Taraz. You can also find the complete poetry collection of Sheba Taraz by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Sheba Taraz' above.

Nadi Humsafar Meri is a widely read Urdu Nazam. If you like Nadi Humsafar Meri, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.