Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi, Urdu Nazam By Sheba Taraz

Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Sheba Taraz. Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi on this page of UrduPoint.

سب کچھ بھی میں اور کچھ نہیں

شبہ طراز

میں قطرہٴ خونناب میں

برفاب میں

اور… صفتِ سیماب میں

تاریکی ٴپرہول میں

میں بے بصر، میں بے نظر

میں نطف میں، ارحام میں

تکلیف میں، آرام میں

میں جاں بہ جاں، میں تشنہ لب

پھر نقطہٴ آغاز میں

اوہام میں، آلام میں

دھڑکن بہ صورت صوتِ کُن

پھریک بیک موجود میں

اک ساعتِ خوشرنگ میں

پھر لاالٰہ کے لمس میں

ہر سانس میں، ہر عکس میں

پھر دن پہ دن بن کے دُعا

میں فرض میں، میں قرض میں

میں طول میں، میں ارض میں

… میں چال میں اورڈھنگ میں

میں پھر رباب و چنگ میں…

آغاز سے انجام تک

خاموشیوں کی میں زباں

میں شاعری کا اک بیاں

میں وجہٴ سودو زیاں

میں ایک بیٹی… ایک ماں

رشتوں میں مَیں،گیتوں میں مَیں

سپنوں میں مَیں،ریتوں میں مَیں

ہاروں میں مَیں،جیتوں میں مَیں

مَیں زندگی کی لے میں بھی

مَیں زندگی کی مے میں بھی

مَیں حُسن کی تمہید میں

مَیں رنج میں، مَیں عید میں

مَیں دل زدوں کی آہ میں

ہر سمت جلوہ گاہ میں

جانِ وفا…جانِ ادا

وعدہ ترا…تیری عطا

مَیں سوز میں، مَیں ساز میں

ہر اک نگاہِ ناز میں

میں کائناتی راز میں

سمجھے ناں تم، سمجھا ناں وہ

چاہی گئی… گائی گئی

مَیں ہر گلی پائی گئی

میں قید میں، میں بند میں

مَیں ہر ضرورت مند میں

قصہ ہوا جب اختتام

اینٹوں میں چنوائی گئی…

اس جوگ میں بس یہ ہوا

کہ… غم سے مجھکو کھیلنا بھی آگیا

اور …زندگی کو جھیلنابھی آگیا…!

شبہ طراز

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1344) ووٹ وصول ہوئے

You can read Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi written by Sheba Taraz at UrduPoint. Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi is one of the masterpieces written by Sheba Taraz. You can also find the complete poetry collection of Sheba Taraz by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Sheba Taraz' above.

Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi is a widely read Urdu Nazam. If you like Sab Kuch Bhi Main Or Kuch Bhi Nahi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.