Na Lain Ge Khabar Mere Acha Kareen Ge

نہ لیں گے خبر میری، اچھا کریں گے

نہ لیں گے خبر میری، اچھا کریں گے

خود اپنے کو دنیا میں رسوا کریں گے

بتائیں تمہیں دیکھ کے کیا کریں گے

"رہا ہوش باقی تو سجدا کریں گے"

تم آؤ نہ آؤ، یہ مرضی تمہاری

مگر ہم تمہی کو پکارا کریں گے

اثر لے نہ لے، کوئی روئے نہ روئے

کہانی ھم اپنی سنایا کریں گے

اگر ہوش آیا کبھی وحشیوں کو

تمہی سے تمہاری تمنّا کریں گے

کِیاقیدِ ہستی سے آزاد مجھ کو

اب اس سے زیادہ کرم کیا کریں گے

یونہی اشک عالم بہاتا رہے گا

ستارے شب و روز ٹوٹا کریں گے

سید عالم واسطی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(789) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Syed Alam Wasti, Na Lain Ge Khabar Mere Acha Kareen Ge in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 32 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Syed Alam Wasti.