Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga, Urdu Ghazal By Taimur Hasan Taimur

Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Taimur Hasan Taimur. Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga on this page of UrduPoint.

بجا کہ تم سے حسین لہجہ نہیں ملے گا

تیمور حسن تیمور

بجا کہ تم سے حسین لہجہ نہیں ملے گا

پہ کوئی سامع تمھیں بھی مجھ سا نہیں ملے گس

سفر ہے صحرائے زیست کا دل سے رہبری لو

کہ رات ہے ، دھند ہے ، ستارہ نہیں ملے گا

نہ نقشِ پا ہیں نہ میل کے ہیں نشان باقی

نیا بنا لو پرانا رستہ نہیں ملے گا

تم اپنے اندر ہر ایک منظر کو چھو کے رکھ لو

کہ پھر یہاں لوٹنے کا موقع نہیں ملے گا

جہاں ضرورت تھی میری بے جا ، گیا وہیں پر

سو اس سے بہتر مجھے زمانہ نہیں ملے گا

میں رزم گاہِ جہاں کا چھوٹا سا اک سپاہی

سو میرا تاریخ میں حوالہ نہیں ملے گا

یہ بزم اپنوں کی ہے اور اس کی یہ خاصیت ہے

تمھیں یہاں پر کوئی بھی اپنا نہیں ملے گا

حسین کپڑوں میں آ کے بولا کہ چھو کے دیکھو

اور اس کا مطلب تھا وہ دوبارہ نہیں ملے گا

خموش رہ کر کوئی تعلق بچا لے تیمور

سوال مت کر جواب اچھا نہیں ملے گا

تیمور حسن تیمور

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2827) ووٹ وصول ہوئے

You can read Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga written by Taimur Hasan Taimur at UrduPoint. Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga is one of the masterpieces written by Taimur Hasan Taimur. You can also find the complete poetry collection of Taimur Hasan Taimur by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Taimur Hasan Taimur' above.

Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga is a widely read Urdu Ghazal. If you like Baja K Tum Se Haseen Lehja Nahi Mille Ga, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.