بند کریں
شاعری علی شان منصفصلہ
صلہ
شاعر : علی شان منصف
اب تو مل جائے کچھ صِلہ مُنصف
درد حد سے گُزر چلا مُنصف

مجھ کو شکوہ نہیں ہے قسمت پہ
نہ کسی زات سے گلہ مُنصف

ڈھونڈتا رہ گیا اندھیروں میں
کوئی اب تک نہیں مِلا مُنصف

روتے روتے تمام شب گُزری
بے اثر تھا یہ واویلا مُنصف

میرے دل سے وہ جس گھڑی نکلا
میرے دل میں تھا زلزلہ مُنصف
علی شان منصف © جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com

(0) ووٹ وصول ہوئے