Tanzeem Asatza By AMEER FAROOQABADI

Tanzeem Asatza is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, AMEER FAROOQABADI. You can also read more poetries of AMEER FAROOQABADI on this page of UrduPoint.

تنظیم اساتذہ یو ٹی سی تیری عظمت کو سلام

امیر فاروق آ بادی

یو ٹی سی تیری عظمت کو سلام

اے استاد تیری نصف صدی بد حالی میں بسر ہوئی

کب کسی حکمراں کی تجھ پر نظر ہوئی

سماج میں تیرا مقام کیا ہے ، کب تجھے خبر ہوئی

زمانہ نو میں زندگی تیری اور بھی ابتر ہوئی

اس زمانے کے فرعون ِ تازہ کا عجب کاروبار ٹھہرا

بچے کے ہر فعل کا ا ستاد ہی ذمہ دا ر ٹھہرا

بچے کی غیر حاضری پر ، استاد ہی سزا وا ر ٹھہرا

فاتر العقل او ر کند ذہن کے نتیجہ کا ، استاد ہی خطا وار ٹھہرا

کمرہ جما عت میں گر نہ صفا ئی ہو تو پیڈا ایکٹ لگتا ہے

گھر سے استادنے چھٹی بھجوائی ہو تو پیڈا ایکٹ لگتا ہے

کلاس میںبچے کو ڈانٹ پلائی ہو تو پیڈا ایکٹ لگتا ہے

رزلٹ کی مطلوبہ فی صد نہ آئی ہو تو پیڈا ایکٹ لگتا ہے

کبھی پیف کی دھمکی ا ور کبھی دا نش اتھارٹی کا ڈرامہ

کبھی ٹیسٹ کی دھمکی کبھی جبری ریٹائرمنٹ کا ہنگامہ

کبھی مردم شماری کی ڈیوٹی کبھی الیکشن کا ڈیوٹی نامہ

اروں کے لیے میاں نصیحت خود میا ں پانامہ

تنخواہ میں تم برابر تھے نائب قا صد اور چوکیدار کے

کھٹکتے ہو حکومت کی آنکھ میں جیسے مال ہو بے کار کے

نچلے درجے کے فوجی نے پرخچے اڑا دئیے تیرے اعتبار کے

این ٹی ایس ایم فل کے بعد بھی کوئی سمجھے نہ قابل معیار کے

گو بن کے معلم تو ذلیل و رسو ا ہو ا زمانے میں

تیرا مقام کیا ہے عزت کیا ہے کچہری تھانے میں

میسر نہیں د و وقت کی روٹی بھی تیرے آشیانے میں

درد ناک ہے قصہ تیرا سوز ہے تیرے افسانے میں

پھر تمہی میں سے ایک جماعت بیدار ہوئی

دیکھ کر تیرا دکھ بے حد بے قرار ہوئی

تیرے لیے شہر شہر نگر نگر ذلیل و خوار ہوئی

تیری خاطروقت کے فرعونوں سے بر سرِ پیکار ہوئی

نام ہے اس کا یو ٹی سی ، قربان میں اس جماعت پر

ہر گھڑی ہر لمحہ نظر ہے اس کی تیرے حالات پر

یوٹی سی کرتی ہے اعتراض حکومت کی ہر منفی بات پر

چلتی ہے تیرے سنگ سنگ ہرجگہ ہر ساعت پر

کئی کئی دن بیٹھتے تھے تپتی سڑکوں پر دھوپ کے راج میں

کبھی ٹھٹھری ہوئی سردی میں کبھی برسات کے کڑ کاج میں

تیرے کل کو بچانے کے لیے محو سفر تھے آج میں

اپنے تقدس کو مجروح کیا تیرے حق کی لاج میں

یہ اقبال کے شاہین ہیں ، لہو گرم رکھتے ہیں

جھپٹتے ہیں پلٹتے ہیں اور پلٹ کر جھپٹتے ہیں

کام کرتے ہیں ، صبح و شام کرتے ہیں

کبھی سوتے ہیں نہ کبھی آرام کرتے ہیں

سوئے ہیں جو گہری نیند ان کو جگاتے ہیں

سستی کے جو مارے ہیں لہو ان کا گرماتے ہیں

یہ ظالم کے ہر جبر و جفا سے ٹکراتے ہیں

ہمت سے اپنی پتھروں کو یہ پگھلاتے ہیں

یہ چھا نتے رہے ہر نگر ہر شاہراہ کی خاک

ان کا مقصد تھا عظیم ،ان کا عزم تھا پاک

برستی لاٹھیوں میں ان کا گریبان بھی ہوا چاک

ہزار مشکل تھی راہ میں مگریہ شاہین تھے بے باک

چلتا رہا یہ قافلہ ، توڑ دی دیوار جبر و جفا کی

بلند ہر جگہ تمہارے حق کے لئے صدا کی

ہوئے نہ زنداں سے خوف زدہ نہ نوکری کی پروا کی

قائم ہوئی دنیا میں ، اک نئی مثال مہر و وفا کی

زنداں کی سلاخیں بھی ان کی عظمت کو سلام کہتی ہیں

آوازِ حق نے ہلچل مچا دی ایوانوں میں سرِ عام کہتی ہیں

تن آسان ہزاروں کو یہ اک پیا م کہتی ہیں

ملے گا سب کو شاہینوں کی محنت کا ا نعام کہتی ہیں

ان کی جہدِ مسلسل سے بنجر زمیں شاداب بن گئی

ان کی کاوشِ عظیم ، عظمت کی نئی کتاب بن گئی

ان کی داستانِ سفر، تا ریخ کا نیا باب بن گئی

ان کی آوازِ بے تاب اک نیا شباب بن گئی

بہادری و ا ستقلا ل کی تعریف ہے بنتِ حوا کی

ڈٹ گئیں ظالم کے آگے ،کچھ پروا نہ کی پاک رِدا کی

خوب تھا جوش ان میں اور ہمت بلا کی

ربِ جلیل نے امہاتِ قوم و ملت کو ہر صلاحیت عطا کی

میدانِ کار زار سے کا مران ہو کر یہ غازی آئے

جیت کر استاد کے حق کی یہ بازی آئے

پختہ تھے ارادے جن کے ، وہ شاہین بلند پروازی آئے

لڑتے ہیں جو ا وروں کے لیے وہ شہبازی آئے

اپ گریڈیشن کے کارنامہ عظیم پر تجھے سلام اے یوٹی سی

صلہ دے خدا تجھے ، سہے تونے غم و آ لام اے یو ٹی سی

تیرے شاہینوں کے لیے خراج ِ تحسین ہے میرا کلام اے یو ٹی سی

دیوان امیر میں سنہری حروف میں لکھاہے تیرا نام اے یو ٹی سی

امیر فاروق آ بادی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(887) ووٹ وصول ہوئے

Tanzeem Asatza by AMEER FAROOQABADI - Read AMEER FAROOQABADI's best Shayari Tanzeem Asatza at UrduPoint. Here you can read the best poetry Tanzeem Asatza of AMEER FAROOQABADI. Tanzeem Asatza is the most famous poetry by emerging poet, AMEER FAROOQABADI. People love to read poetry by AMEER FAROOQABADI, and Tanzeem Asatza by AMEER FAROOQABADI is best among the poetry collection by new poet AMEER FAROOQABADI.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of AMEER FAROOQABADI. On this page, you can read Tanzeem Asatza by AMEER FAROOQABADI. Tanzeem Asatza is the best poetry by AMEER FAROOQABADI.

Read the AMEER FAROOQABADI's best poetry Tanzeem Asatza here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet AMEER FAROOQABADI, regard it as the best poetry Tanzeem Asatza of AMEER FAROOQABADI.

We recommend you read the most famous poetry, Tanzeem Asatza of emerging poet AMEER FAROOQABADI, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.