Andaz E Josh E Nou Jawaan Muslim

اندازِ جوشِ نوجواں مسلم

میں یقیں کی چاہتوں کے ساگروں میں غوطہ زن ہوں

میں محب ہوں ، قیس ہوں ، میں مجنوں ہوں ، میں کوہ کن ہوں

ذہن ِ کُل میں اِضطرابی کی جڑیں جو کاٹ ڈالے

میں وہی دل کو لبھانے والا اک خوش رس سخن ہوں

جس کے پیڑوں کی گھنی چھاؤں تھکے ہاروں کو چیں دے

جا انھی پیڑوں کو سینے کی زمیں میں دیتا بن ہوں

جان کی بازی لگے جو عشق کے میدان میں گر

میرِ میراں بھی ، مبارز بھی ، میں ہی پھر پیر ِ فن ہوں

مسلماں ہوں کیوں رکھوں میں ڈر کسی کافر کا ، دل میں

میں صلاح الدین ہوں ، طارق ہوں ، میں ہی بت شکن ہوں

سننے پر تڑپے ہوؤں کی جو تڑپ دل سے مٹا دے

شعر کے سانچے میں شاعر کے من کا حسن ِ ظن ہوں

ارسلان ظفر ظرفی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(766) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of Arslan Zafar, Andaz E Josh E Nou Jawaan Muslim in Urdu. Also there are 11 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.6 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Arslan Zafar.