Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob By Bariyah

Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Bariyah. You can also read more poetries of Bariyah on this page of UrduPoint.

جزباتی عاشق نفسیاتی محبوب

بریہ

اپنے محبوب کو نفسیاتی بنا کر

شب و روز اس کا پیچھا دبا کر

نہ خود ہنسنا اس کو بھی رلا کر

نہ سونا چین سے اس کو بھی جگا کر

یہ کر کر بین کر مجھ سے وفا کر!

یہ کر کر بین مجھ پہ نہ جفا کر!

زبردستی خود ہی یوں زندگی میں آنا

پھر خود کو اس کا یوں حاکم بنانا

تم اٹھے ہو تو اٹھے ہو کیوں تم

تم بیٹھے ہو تو بیٹھے ہو کیوں تم

یہ تم نے سانس جو اب کے لیا ہے

نہ جانے کس کے نام پر لیا ہے

تم دیکھو تو بس دیکھو مجھے تم

تم سوچو تو بس سوچو مجھے تم

تمہاری سوچ ہے مٹھی میں میری

تمہاری نظر ہے قبضے میں میری

یہ تم نے دائیں دیکھا تو کیوں دیکھا

یہ تم نے بائیں دیکھا تو کیوں دیکھا

یہ مسکراۓ تو مسکراۓ ہو کیوں تم

کسی کی یاد میں کھوۓ ہو کیا تم

ہر دم اس پہ نظریں جما کر

سلسلہء آمد و رفت کا پتا لگا کر

پھر رونا تمہاری اور دلچسپی کہاں ہے

یہ تم نے اپنی دوجی رکھی کہاں ہے

جو تم نے کیا بہانہ چھڑانے کے لیے جاں

میں کھا لوں گی زہر دے دوں گی اپنی جاں

بہت سے معاملات اور ہیں تمہارے

بہت سے راز پنہاں ہیں تمہارے

میں خود دیکھتی ہوں یہ کیا معاملہ ہے

میں خود دیکھتی ہوں وہ کیا معاملہ ہے

بس اب کر لو تم جلدی مجھ سے شادی

ہے ہم نے تم سے بہت وفا کی

نہ کی شادی تو تم کو مار دوں گی

تم کو سیدھا قبر میں گاڑھ دوں گی

سناؤں گی میں دنیا کو کہانی

ایسا بولوں گی ہو گی پھر بدنامی

محبت سے سیدھی چھلانگ لگانا

دشمنی کے اکھاڑے میں آ جانا

محبت کا تقدس پامال کرنا

یہ وعدہ کرنا ہے برا حال کرنا

محبت ہو پھر دھمکیوں کی زد میں

محض طعنوں اور گالیوں کی زد میں

حقیقت میں محبت کب تمہیں تھی

محض پانے کی یہ تو ضد تمہیں تھی

اس کو اتنا رلانا نفسیاتی بنانا

وفا کے نام پہ تشدد کر جانا

محبت نام پہ دی اتنی اداسی

نہ کی اس لیے اس نے تم سے شادی

بریہ

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(599) ووٹ وصول ہوئے

Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob by Bariyah - Read Bariyah's best Shayari Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob at UrduPoint. Here you can read the best poetry Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob of Bariyah. Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob is the most famous poetry by emerging poet, Bariyah. People love to read poetry by Bariyah, and Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob by Bariyah is best among the poetry collection by new poet Bariyah.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Bariyah. On this page, you can read Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob by Bariyah. Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob is the best poetry by Bariyah.

Read the Bariyah's best poetry Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Bariyah, regard it as the best poetry Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob of Bariyah.

We recommend you read the most famous poetry, Jazbaati Ashiq Nafsiyaati Mehboob of emerging poet Bariyah, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.