Ain Si Terhi Aurat By Ghazala Pervez

Ain Si Terhi Aurat is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Ghazala Pervez. You can also read more poetries of Ghazala Pervez on this page of UrduPoint.

ع ' سی ٹیڑھی عورت ۔۔۔

غزالہ پرویز

(عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے )

میں ہوں ایک عورت

' ع ' سی بے نقطہ

حسین نہیں ، پر حسین سی ہوں

جواں نہیں، پر جواں جواں سی

دلربا نہیں، دلفریب سی ہوں

بہت ہوں مضبوط، پر ہوں صنفِ نازک

میں ہوں وہ تتلی، نُچے سے پر ہیں

مگر ہے کوشش کہ اُڑتے رہنا

گو رنگ ہیں پھیکے، مگر ہوں رنگیں

میں ہوں ایک تتلی، بس یہ خبر ہے

سبھوں کی جانب نظر چلتے چلتے

کوئ نہیں پر مجھے دیکھتا ہے

کہیں دی تھکی، کہیں پوچھے آنسو

کسی کو سنبھالا سنبھلتے سنبھلتے

شرم و حیا اور ادب کا زیور

جو ماں نے پہنا کے رخصت کیا تھا

اُتارے نہیں ، ہاں وقت کے ساتھ میں نے

اُوڑھنی میں ہیں ٹانکے نۓ کچھ ستارے

ہے گول روٹی بھی فخر میرا

اور میری بیٹی بھی شان میری

ہیں میرے طالب علم جان میرے

اور میرے فسانے بھی تعبیر میرے

لگائ سرخی تو سیٹیاں بجی تھیں

ہوئ جو رنگیں تو سب نے دیکھا

سنبھالا دینے جو نکلی گھر کو

تو بے شمار اُنگلیاں اُٹھی تھیں

کسی نے کھینچے تھے پاؤں میرے

کسی نے روکا تھا راستہ میرا

کُھلے قفس کے باہر تھی چڑیا

تو پر کُترنے کو سب بڑھے تھے

رفو کیا کہیں سے پھٹی تو

مرحم بھی رکھا جو زخم کھاۓ

رہی مسکراتی، رہی کھلکھلاتی

چھپایا تھا آنسو ، جب رو پڑی تو

میں ایک سادہ، بہت عام عورت

تھوڑی سی شوخ اور شرارتی ہوں

میں اپنی ذات میں ہوں مکمل

بنا کوئ نقطہ، ' ع ' سی ٹیڑھی عورت

میں ہوں ایک عورت

غزالہ پرویز

غزالہ پرویز

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(811) ووٹ وصول ہوئے

Ain Si Terhi Aurat by Ghazala Pervez - Read Ghazala Pervez's best Shayari Ain Si Terhi Aurat at UrduPoint. Here you can read the best poetry Ain Si Terhi Aurat of Ghazala Pervez. Ain Si Terhi Aurat is the most famous poetry by emerging poet, Ghazala Pervez. People love to read poetry by Ghazala Pervez, and Ain Si Terhi Aurat by Ghazala Pervez is best among the poetry collection by new poet Ghazala Pervez.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Ghazala Pervez. On this page, you can read Ain Si Terhi Aurat by Ghazala Pervez. Ain Si Terhi Aurat is the best poetry by Ghazala Pervez.

Read the Ghazala Pervez's best poetry Ain Si Terhi Aurat here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Ghazala Pervez, regard it as the best poetry Ain Si Terhi Aurat of Ghazala Pervez.

We recommend you read the most famous poetry, Ain Si Terhi Aurat of emerging poet Ghazala Pervez, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.