Kabhi Zameen Ki Tarha Hy Kabhi Zaman Ki Tarhan

کبھی زمیں کی طرح ہے کبھی زماں کی طرح

کبھی زمیں کی طرح ہے کبھی زماں کی طرح

یہ ایک عشق مجھے بحر بے کراں کی طرح

مجھے یہ دھوپ زمانے کی کیا جلائے گی

وہ میری ذات پہ رہتا ہے سائباں کی طرح

مرا علاج مرا چارہ گر نہین کرتا

جنون بڑھتا گیا روگ جاوداں کی طرح

تمہارے قرب کی گھڑیاں ہی کل حیات مجھے

ترے بغیر مجھے سود بھی زیاں کی طرح

ہمارے بعد سنائیں گے لوگ لوگوں کو

کہانی اپنی کسی لوک داستاں کی طرح

وہ بلبلے کی طرح میری زندگی میں رہا

چھوا جو ہوگیا غائب مرے گماں کی طرح

حیاء غزل

حیاء غزل

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(785) ووٹ وصول ہوئے

متعلقہ شاعری

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of Haya Ghazal, Kabhi Zameen Ki Tarha Hy Kabhi Zaman Ki Tarhan in Urdu. Also there are 4 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Haya Ghazal.