Mortality By Jafar Hussain Jafar

Mortality is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Jafar Hussain Jafar. You can also read more poetries of Jafar Hussain Jafar on this page of UrduPoint.

فنا

جعفر حسین جعفر

ہر چیز کو فنا ہے

کیسے بھلا دی تو نے دنیا کی یہ حقیقت

آیا ہے جو جہاں میں جانا ہے اس کی قسمت

ایسی اٹل حقیقت کوئی کیسے بھولتاہے

اس چیز کا مزا تو ہر ایک نے چکھا ہے

مانا کہ اس جہاں کالطف و مزا بڑا ہے

لیکن یہاں ہمیشہ کوئی نہیں رہا ہے

آیا تھا جب وہاں سے وعدہ وہاں کیا تھا

خالق تو جب بلانا واپس یہاں ہی لانا

آسائیشیں یہاں کہ تجھے اس طرح سے بھائیں

باتیں جو خلد کی تھیں تجھے یاد تک نہ آئیں

چھوٹا ہو یا بڑا ہو شاہ ہو کہ یا گدا ہو

پیر و جواں ہو آقا چاہے غلام زادہ

زاہد ہو متقی ہو زند ہو کہ یا ہو ساقی

موجوں کی یہ روانی دشت و جبل طولانی

وسعت یہ بحر و بر کی نکہت کسی شجر کی

طائر کا چہچہانا ماہی کا یوں تڑپنا

کس چیز کو بقا ہے ہر چیز کو فنا ہے

خورشید کی تمازت چندہ کی چاندنی بھی

بدرو قمر کا بننا تاروں کا جھلملانا

گوہر جو سیپ میں ہے موتی تو بن رہاہے

کس کو خبر ہے اس کی تقدیر ہی میں کیا ہے

تکمیل بھی کیا ہوگی تسکین بھی کیا ہو گی

تکمیل گر جو ہو گی تزئین بھی کیا ہو گی

سکوت بحر سے پوچھا جبل و قمر سے پوچھا

کیسی ہے زندگانی حیات جاودانی

بولے وہ یک زبانی سب کچھ یہاں ہے فانی

خوف گہن کہیں تو کہیں خوف زندگانی

کلیاں جو پھول بن کے غنچوں میں ڈھل رہی ہیں

ان کی بھی خواہشیں ہیں دل میں مچل رہی ہیں

لیکن کوئی بتا دے ان کو خدارا جا کے

کچھ دیر کی مہماں کل تک نہ ہوں گی باقی

فرعون ہو یا شداد نمرود ہو یا قاروں

دارا ہو یا سکندر ،مرحب ہو یا کہ انتر

بگل قضا جب عقدہ نیا کھلا تب

نہ زمیں ملی دفن کو نہ ہی پارچہ کفن کو

نازاں نہ ہو مسافر کچھ بھی نہیں رہے گا

جعفر فنا ہے دنیا تو بھی نہیں رہے گا

ہر چیز کو فنا ہے کس چیز کو بقا ہے

اس موت کا مزا تو ہر ایک نے چکھا ہے

جعفر حسین جعفر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1020) ووٹ وصول ہوئے

Mortality by Jafar Hussain Jafar - Read Jafar Hussain Jafar's best Shayari Mortality at UrduPoint. Here you can read the best poetry Mortality of Jafar Hussain Jafar. Mortality is the most famous poetry by emerging poet, Jafar Hussain Jafar. People love to read poetry by Jafar Hussain Jafar, and Mortality by Jafar Hussain Jafar is best among the poetry collection by new poet Jafar Hussain Jafar.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Jafar Hussain Jafar. On this page, you can read Mortality by Jafar Hussain Jafar. Mortality is the best poetry by Jafar Hussain Jafar.

Read the Jafar Hussain Jafar's best poetry Mortality here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Jafar Hussain Jafar, regard it as the best poetry Mortality of Jafar Hussain Jafar.

We recommend you read the most famous poetry, Mortality of emerging poet Jafar Hussain Jafar, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.