Zuban Se

زباں سے

میرا نام نکلے اگر انکی زباں سے

تو پھر کیا چاہئیےکچھ اور جہاں سے

چل رہا ہے جہاں کا نظام یونہی

کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے جہاں سے

خالی خالی ہے میرا جہاں اب تو

وہ جا چکا ہے شایدمیرے دھیاں سے

کہاں تک اٹھاتے تیرا غم اےدوست

اٹھ گیا آخر مرا جنازہ ہی جہاں سے

بعد مرنے کےبھی کہاں چین ملے

گزرنا ہے مجھے اک اور امتحاں سے

شاید کہ کوئی بار گراں رکھتے ہیں

زمیں بھاری ہو جیسے میرےنشاں سے

ہو گیا بہت کچھ اب تو گمنام چلو

دل مطمئن نہیں ہے جسم وجاں سے

محمدانیق گمنام

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(216) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of M.anique Gumnam, Zuban Se in Urdu. Also there are 46 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.7 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of M.anique Gumnam.