Dua By Naila Ali

Dua is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Naila Ali. You can also read more poetries of Naila Ali on this page of UrduPoint.

دعا

نائلہ علی

دعا

یا رب محبت کا اپنی ایسا جام پلا دے

کہ دعا سے تو میری اپنے عرش کو ہلا دے

فہم وہ عطا کر کہ میں ارض و سماں میں

لکھوں وہ نغمےجو حوروں نے گائے جہاں میں

تجھےتو علم ہےقلب پہ میرے جو رقت ہے طاری

اس غم کی دوا ہے مولا تجھ سے بس یاری

مولا حال میں اپنے میں بہت درد مند ہوں

کہ قید میں دنیا کی میں صدیوں سے بند ہوں

ڈھونڈ رہی ہیں نگاہیں کب سے وہ منظر

شجر و قمر دیں گواہی جسکی مل جائے وہ ر ہبر

یا الٰہی میں دیکھوں زمیں پر ایسے معجزات

تیرے سجدے میں ہوں چاندوتارے رکوع میں آ فتاب

صبح میں ہو جب میری چشم نم بیدار

طائر ہوں محو تسبیح جیسے اللہ اللہ کے ہوں ہار

خودی کو میری تو بلندی عطا کر پہاڑوں کے جیسی

رہے نہ خوف کوئ مجھے خوبی بنا دے ایک ایسی

زندگی کو میری ایسی راہ عمل عطا کر

خدایا دنیا تو رہگزر ہے مجھے منزل عطا کر

کہ میرے جذبوں میں چمک ہو نور کے جیسی

اور میری خلوت میں تڑپ ہو کوہ طور کے جیسی

کھل جا ئیں کھڑ کیاں مجھ پہ رحمٰن کے در کی

کعبہ تیرا گھر ہے مجھے سیر کرا دے اپنے گھر کی

میرے لبوں پر رنگ بس تیری حمدوثناء کے ہوں

پیشا نی کا جھومر تیرے سجدوں کے نشاں ہوں

اور میرے ہاتھوں کے کنگن کی مثال ہو ایسے

لکھ رہی ہوں تعر یف خدا میں کتاب میں جیسے

مولا میں تجھ سے ایسا قرب مانگتی ہوں

سانس رک جائے ذکر ہو تیرا وہ عشق مانگتی ہوں

یوں رحلت عطا کر کہ آنکھ کھلے اور دید ہو تیری

میری یہ خواہش دنیا سے رخصتی پر عید ہو میری

یا رب محبت کا اپنی ایسا جام پلا دے

کہ دعا سے تو میری اپنے عرش کو ہلا دے

نائلہ علی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1556) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Dua by Naila Ali - Read Naila Ali's best Shayari Dua at UrduPoint. Here you can read the best poetry Dua of Naila Ali. Dua is the most famous poetry by emerging poet, Naila Ali. People love to read poetry by Naila Ali, and Dua by Naila Ali is best among the poetry collection by new poet Naila Ali.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Naila Ali. On this page, you can read Dua by Naila Ali. Dua is the best poetry by Naila Ali.

Read the Naila Ali's best poetry Dua here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Naila Ali, regard it as the best poetry Dua of Naila Ali.

We recommend you read the most famous poetry, Dua of emerging poet Naila Ali, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.