Ghazal

سرِ مژگاں ستارے چمکنے لگے

سرِ مژگاں ستارے چمکنے لگے

گال شرم و حیا سے دمکنے لگے

سینہء شوق میں آگ سی لگ گئی

لوگ مجھ کو دیوانہ سمجھنے لگے

میرے احساس کو جیسے پر لگ گئے

یہ ہواؤں میں ہم کیسے اُڑنے لگے

میری پہچان تو سادگی تھی مگر

آجکل جانے کیوں ہم بھی سجنے لگے

ذات میں ان کی ہم کھو گئے ہیں کہیں

وہ پرائے ہمیں کتنے اپنے لگے

کیسا احساس ہے کیا کوئی خواب ہے

کیسے دن ہیں سہانے یہ سپنے لگے

ہوش آجائے نہ بے خودی سے ہمیں

نازلیؔ ہم خودی سے ہی ڈرنے لگے

روبینہ نازلی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(540) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of RUBINA NAZLEE, Ghazal in Urdu. Also there are 11 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.1 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of RUBINA NAZLEE.