Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) By SAGAR HAIDER ABBASI

Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, SAGAR HAIDER ABBASI. You can also read more poetries of SAGAR HAIDER ABBASI on this page of UrduPoint.

شکوہ و التجاء (نثری ںظم)

ساگرحیدرعباسی

شکوہ و التجاء

یہ تیرے میرے بھیچ کا معاملہ ہے اے خدا

میں کہتا ہوں تو سن میں سنتا ہوں تو بتا

کہیں بھی میری بات پر بجا نہیں شکوہ

اسی لیے میں نے ساتھ کی ہے التجاء

نااعوذباللہ مجھے نہیں کوئی شکوہِ تکلیف

اگر چہ امتِ محمد کے غم میں ہوں مبتلا

ہم پر یہ تہمت ہے ہم مسلمان نہیں رہے

دل گمراہ ہیں اس قدر کے ایمان نہیں رہے

سینے میں دلوں کے قرآن نہیں رہے

ہوں غمزدہ ہمارے پُرسانِ حال نہیں رہے

غربت کو پھرتے دیکھتا ہے میرے دیس میں ننگے پاوں

جلتی دھوپ اور تپتے صحرا ہیں مگر صائبان نہیں رہے

اُٹھتی ہیں بہت سی بے بس ہتھیلیاں تیری جانب مگر

بدل جاہیں گی تقدیریں لوگوں میں یہ امکان نہیں رہے

اُجڑے ہوئے چمن میں انتظارِ بہار کب تک

کیا بے فیض نہ ہوں گی بارشیں اگر گلستان نہ رہے

ہوں آزمائشیں لاکھ مگر میسر کوئی راہ بھی تو ہو

ممکن ہے بھٹکتے بھٹکتے انسان انسان نہ رہے

ہوں امتحان لاکھ مگر حوصلے بھی تو عطا کر

میں اب یہ بھی نہیں کہتا کے کوئی امتحان نہ رہے

تیرا ہی سہارا ہے کیوں تو مہربان نہیں ہوتا ؟

تیری رحمتوں کا جب کہ کوئی شمار نہیں ہوتا

ہے رازق تو پھر بھی ہیں رزق کی بھیک میں دربدر

تو کیوں ایسے لوگوں کا دلدار نہیں ہو تا

ایسا بھی نہیں کہ تجھ سے فریاد نہیں ہم کرتے

غموں کا پہاڑ پھر بھی سر سے کیوں پار نہیں ہوتا

دل میں دھڑکن گر باقی ہے تو تیرا نام بھی تو ہے

مومن ہے تیرا بندہ گر تو گنہگار بھی تو ہے

تیرے ہاتھوں میں ہیں ہدایات و کرامات کے کرشمے

انسان ہمیشہ سے تیری ہدایت کا طلبگار ہی تو ہے

تو اگر چاہے تو زمانے میں بے ایمانی نہ رہے

مل جائے گر تیری ہدایت تو کوئی لفظ بے معنی نہ رہے

تو کر دے گر دلوں کو اپنی ہدایت سے منور

تو کوئی بھی دل ایمان سے خالی نہ رہے

تو مہربان گر ہو جائے تو راستے بدل سکتے ہیں

تو خفا ہی رہے اگر تو ہم کیا کر سکتے ہیں

نہیں میں اقبال جو شکوہ سرِ بازار لاتا

مگر حالات سے مجبور ہوں اب رہا نہیں جاتا

میرا بھی غم اقبال کے غم سے جُدا تو نہیں ہے

اس کا بھی رب تو ہی تھا میرا بھی رب تو ہی ہے

دلِ نادم سے نکلتی ہوئی ندا کو سن لو

اُمتِ محمد کے غموں کی داستاں کو سن لے

لب خاموش ہیں تو گھٹتی ہوئی آہ کو سن لے

درد کے ماروں کہ ضبط کی صدا کو سن لے

تیرے کرم کے سوا یارب ہم کچھ بھی نہیں

گرے ہیں تیرے در پر آ کر یا خُدا سن لے

ایک ایک کر کہ گر تیرے وفادار نہ رہے

جنت کا وعدہ کس لیے جب دلدار نہ رہے

غم انگیز ہے افسانہ غمخوار نہ رہے

جہاں میں کہیں ہمارے غمگُسار نہ رہے

اب بھی تیرے نام پہ قربان ہونے کو تیار ہیں بہت

مٹ جاہیں ایک پل میں ایسے وفادار ہیں بہت

مساجد بنانے کی توفیق تو دے دی تو نے ہمیں

ہداہیتیں بھی فرما دے کہ نمازی بھی مل جاہیں

اے رب برسا اپنی رحمتیں اُجڑے گلستانوں پر

اور کتنے عذاب اُتارے گا بیچارے مسلمانوں پر

یا رب گنہگاروں کو صیح راستہ دکھلا دے

تجھ سے ہی ہے امیدِ کرم تھوڑا کرم فرمادے

منافق ہیں گر تو مٹا دے ان کی ہستی کو

ہیں گر قابلِ معافی تو نہ دے اتنی سزا ان کو

تیری نظرِ کرم گر اب بھی نہ ہم پر آئی

بڑھتی ہی چلی جائے گی پھر جہاں میں رسوائی

مسلمانوں پر امتحان کے بوجھ کو کم کر دے

غمزدوں کی جھولیاں خوشیوں سے بھر دے

پھر نہ یہ تہمت لگے ہم پر ہم مسلمان نہیٰں رہے

نہ دل ہونے دے گمراہ کے ایمان نہیں رہے

دلوں میں نُور بھر دے کوئی پشیمان نہیں رہے

رحمتیں اب تو برسا دے کہ ہم قابلِ امتحان نہیں رہے

شاعر ساگر حیدر عباسی

ساگرحیدرعباسی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1302) ووٹ وصول ہوئے

Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) by SAGAR HAIDER ABBASI - Read SAGAR HAIDER ABBASI's best Shayari Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) at UrduPoint. Here you can read the best poetry Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) of SAGAR HAIDER ABBASI. Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) is the most famous poetry by emerging poet, SAGAR HAIDER ABBASI. People love to read poetry by SAGAR HAIDER ABBASI, and Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) by SAGAR HAIDER ABBASI is best among the poetry collection by new poet SAGAR HAIDER ABBASI.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of SAGAR HAIDER ABBASI. On this page, you can read Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) by SAGAR HAIDER ABBASI. Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) is the best poetry by SAGAR HAIDER ABBASI.

Read the SAGAR HAIDER ABBASI's best poetry Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet SAGAR HAIDER ABBASI, regard it as the best poetry Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) of SAGAR HAIDER ABBASI.

We recommend you read the most famous poetry, Shikwa O Eltejaa (Nasri Nazam) of emerging poet SAGAR HAIDER ABBASI, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.