بند کریں
شاعری سلامت شاکرجدائی
جدائی
شاعر : سلامت شاکر
دھڑکن دل میں شامل تھی جب تو تھا
زندگی میں اک ہلچل تھی جب تو تھا
رفتہ رفتہ تھام لیا ہے دامن صبروشکر کا
یہ دوری کتنی مشکل تھی جب تو تھا
سیدھی بات بھی الٹی مجھ کو لگتی تھی
دنیا ہی میری پاگل تھی جب تو تھا
اب تو خیر وقت ہی میرا دشمن ہے
یہ دنیا مد مقابل تھی جب تو تھی
سرد راتوں میں تنہا رونا پڑتا ہے
ہمدردی تیری حاصل تھی جب تو تھا
چھن گئے شاکر سر سے سائبان سبھی
یہ زندگی زیر آنچل تھی جب تو تھا
سلامت شاکر © جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com

(5) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان