Salgirah

سالگرہ

سالگرہ

تُحفے نئے ہے لائی تُمھاری سالگرہ

اِک بار پھر ہے آئی تُمھاری سالگرہ

دیکھو تو ذرا ہیں گُل بھی کھِلکھِلائے

اور کوئل بھی گُنگُنائی تُمھاری سالگرہ

عہد ہے یہ جاناں اَب نہ دُور ہوں گے

وعدے وفا کے لائی تُمھاری سالگرہ

اِک حسین پل کا جب بھی میں نے سوچا

پھِر یاد مُجھ کو آئی تُمھاری سالگرہ

مُمکن نہیں ہے میرا اِس کو بھُول جانا

کہ دِل میں ہے بسائی تُمھاری سالگرہ

جیسے بہار آئی اور پھُول مُسکرائے

خُوشبو میں ہے نہائی تُمھاری سالگرہ

کہتا ہے یہ عثماں اُس اُس کو شکریہ

جِس جِس نے ہے منائی تُمھاری سالگرہ

عثمان انیس

عثمان انیس

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(537) ووٹ وصول ہوئے

متعلقہ شاعری

Your Thoughts and Comments

Urdu Poetry of Usman Anees, Salgirah in Urdu. Also there are 71 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.3 out of 5 stars. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Usman Anees.