Rafta Rafta By Zeeshan Ahmad Zaki

Rafta Rafta is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Zeeshan Ahmad Zaki. You can also read more poetries of Zeeshan Ahmad Zaki on this page of UrduPoint.

رفتہ رفتہ

ذیشان احمد ذکی

رفتہ رفتہ محبت کا بے ساختہ پن اتر ہی گیا

تشنگی کھو گئی اور احساس میں بَن اتر ہی گیا

لڑکپن اور جوانی کے سارے کچوکے رفو ہو گئے

رفتہ رفتہ ہمارا نئے دور میں مَن اتر ہی گیا

رفتہ رفتہ وفا کے معانی زمانے میں حل ہو گئے

رنج و آوارگی، کام پر آنے جانے میں حل ہوگئے

وصل کی خواہشوں کے وہ آسیب ہستی پہ ٹھہرے نہیں

جو بچے تھے، حقیقت کے اک تازیانے میں حل ہوگئے

گردشِ وقت نے خواب کو نیند ہی سے جدا کر دیا

فکر فردا نے مدہوش رہنے کا قصہ فنا کر دیا

بادہ و ساغر و مے کی رسمیں سبھی ترک ہوتی گئیئں

سوچ نے اِس طرح زندگی کے کِواڑوں کو وا کر دیا

عمرِ رفتہ کی سب شوخیاں یاد کرنے میں ڈر آگیا

بے بسی اور بے چارگی میں اچانک جگر آ گیا

اب تو ایسا ہے دل دیکھ کر بھی اُنہیں، ڈگمگاتا نہیں

یوں بِالآخر ہمیں عشق سے بے رخی کا ہنر آ گیا

اب فراوانیٔ یادِ جاناں میں تخفیف ہونے لگی

اور تو اور اپنی ہی خلوت سے تکلیف ہونے لگی

اب تو آنکھیں، وہ گیسو، وہ عارض وہ لب

عام سے رہ گئے اور مشکل وہ تعریف ہونے لگی

دیر تک چاند کو دیکھنے کا جواز اب نہیں مل رہا

نغمہ ٔ دید کی دُھن کا کیا ہو کہ ساز اب نہیں مل رہا

لفظ ہاتھوں کی پوروں سے کوسوں کہیں دور جا کے بسے

جو کبھی ہم میں رہتا تھا جدّت طراز اب نہیں مل رہا

ہم شب وروزرہتے رہے جاں بلب، جائیے چھوڑئیے

تھی ہمیں اک اُسی شخص کی ہی طلب، جائیے چھوڑیئے

ما سِوا اُس کے کچھ خیال آتا نہیں تھا مسلسل ہمیں

اب تو لگتا ہے یہ جھوٹ تھا سب کا سب، جایئے چھوڑیئے

شام کے سرخ لب، ہجر کا کوئی نوحہ سناتے نہیں

ادھ کھُلی کھڑکیوں سے وہ مانوس جگنو اب آتے نہیں

رات کی مضطرب کروٹوں میں کبھی کا قرار آ گیا

اب وہ خدشے کسی سے جدائی کے یکسر ستاتے نہیں

رفتہ رفتہ وہ دل پہ چڑھی بیل چاہت کی کھلنے لگی

رفتہ رفتہ وہ جذبات کی خاک سانسوں سے دُھلنے لگی

رفتہ رفتہ نشہ عشق و مستی کا ناکام ہوتا گیا

رفتہ رفتہ یہ معمول کی زندگی ہم میں گھُلنے لگی

رفتہ رفتہ ہمارے لہو میں ذکیؔ دَھن اتر ہی گیا

لڑکپن اور جوانی کے سارے کچوکے رفو ہو گئے

رفتہ رفتہ ہمارا نئے دور میں مَن اُتر ہی گیا

ذیشان احمد ذکی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(447) ووٹ وصول ہوئے

Rafta Rafta by Zeeshan Ahmad Zaki - Read Zeeshan Ahmad Zaki's best Shayari Rafta Rafta at UrduPoint. Here you can read the best poetry Rafta Rafta of Zeeshan Ahmad Zaki. Rafta Rafta is the most famous poetry by emerging poet, Zeeshan Ahmad Zaki. People love to read poetry by Zeeshan Ahmad Zaki, and Rafta Rafta by Zeeshan Ahmad Zaki is best among the poetry collection by new poet Zeeshan Ahmad Zaki.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Zeeshan Ahmad Zaki. On this page, you can read Rafta Rafta by Zeeshan Ahmad Zaki. Rafta Rafta is the best poetry by Zeeshan Ahmad Zaki.

Read the Zeeshan Ahmad Zaki's best poetry Rafta Rafta here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Zeeshan Ahmad Zaki, regard it as the best poetry Rafta Rafta of Zeeshan Ahmad Zaki.

We recommend you read the most famous poetry, Rafta Rafta of emerging poet Zeeshan Ahmad Zaki, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.