Gori Chti Yal Ghani Si

گوری چٹی یال گھنی سی

گوری چٹی یال گھنی سی

دودھ ایسی پوشاک بدن کی

لانبے نازک ماتھے پر مہندی کا گھاؤ

اڑتی گرتی خاک سموں کی

مٹھی بھر کر منہ پر مل کر دل کی پیاس بجھاؤ

صدیوں کے دکھ جھیلتے جاؤ

رہے سفر میں

ہرے مہکتے کھیتوں میں خوش باش پھرے

اپنے پیچھے آتی قوت کے نشے میں کھویا

رستے کے ہر بھاری پتھر کو ٹھوکر سے توڑے

آگے ہی آگے کو دوڑے

آج یہاں تک آ پہنچا ہے

پر وہ کل اب دور نہیں ہے

جب اس کے قدموں کے بھالے

قریہ قصبہ شہر سبھی کو

پل بھر میں مسمار کریں گے

ہر شے کو تاراج کریں گے

اس مرقد سے

اس مرقد تک

راج کریں گے

اور پھر وہ دن بھی آئے گا

جب اک تیز سنہرا نشتر

شہ رگ میں اس کی اترے گا

خون کا فوارہ چھوٹے گا

اور وہ قوت

رینگتی اور پھنکارتی قوت

موج میں آ کر ناچ اٹھے گی

خوشی سے پاگل ہو جائے گی

وزیر آغا

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(374) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Wazir Agha, Gori Chti Yal Ghani Si in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Sad Urdu Poetry. Also there are 101 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Sad poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Wazir Agha.