Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai, Urdu Ghazal By Yasmeen Sahar

Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Yasmeen Sahar. Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai on this page of UrduPoint.

دھواں اڑاتی ہوئی دھیمی دھیمی بارش ہے

یاسمین سحر

دھواں اڑاتی ہوئی دھیمی دھیمی بارش ہے

ہوا کی اندھی سواری پہ اندھی بارش ہے

ہمارے گاؤں کے رستوں کی کچی مٹی پر

پھسل رہے ہیں قدم کتنی گندی بارش ہے

ذرا سی کھول کے کھڑکی نظر تو دوڑاؤ

دکھائی دیتی نہیں اچھی خاصی بارش ہے

نکلتے وقت اٹھائی نہیں گئی چھتری

مری سہیلی مجھے کہہ رہی تھی بارش ہے

ہمارے آنے میں تاخیر ہو بھی سکتی ہے

یہ دیکھ کر یہی لگتا ہے جتنی بارش ہے

مذاکرات زمیں کر رہی ہے دھوپ کے ساتھ

کہیں پہ دیکھی سنی تم نے اتنی بارش ہے

تمام سبز رتیں آ کے کر رہی ہیں سلام

ہمارے شہر میں موسم کی پہلی بارش ہے

ٹھٹھرتے پانی میں سانسوں کا نم ملاتے ہوئے

ندی میں چاند کے ہم رہ نہاتی بارش ہے

نمی اسی کی ملی ہے مہکتے پھولوں کو

کرن کرن میں گھلی جو گلابی بارش ہے

میں فلم کے کسی منظر پہ بات کر رہی ہوں

دکھائی جا رہی جس میں برستی بارش ہے

تمام خواب مرے مل گئے ہیں مٹی میں

تمام شب مری آنکھوں میں جاگی بارش ہے

ہوا کی شہہ پہ ہی پھرتی ہے دندناتی ہوئی

ہمارے چاروں طرف سر پھری سی بارش ہے

میں گاڑی روک کے سیلفی بنا رہی ہوں سحرؔ

مگر ابھی بھی یہاں ہلکی ہلکی بارش ہے

یاسمین سحر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2478) ووٹ وصول ہوئے

You can read Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai written by Yasmeen Sahar at UrduPoint. Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai is one of the masterpieces written by Yasmeen Sahar. You can also find the complete poetry collection of Yasmeen Sahar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Yasmeen Sahar' above.

Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai is a widely read Urdu Ghazal. If you like Dhuwaan Urati Hui Dheemi Dheemi Barish Hai, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.