Muhammad Rafique

جناب محمد رفیق ولد جمال الدین 10 دسمبر 1941 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1963 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی ۔ تعلیم کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں میں سرگرم رہے اور کھیلوں ، مباحثات اور فوٹوگرافی کے مقابلوں میں بہت سے انعامات اور سرٹیفکیٹس حاصل کیے ۔ آپ نے 1979-82کے دوران رکن ضلع کونسل فیصل آباد اور 1982-85میں بطور رکن ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ خدمات سرانجام دیتے رہے ۔آپ زمیندار پیشہ ہیں ۔ آپ 1985-88 اور 2008-13کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں تیسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔ آپ بطور رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ۔1؛ بطور رکن پرائس کنٹرول کیبنٹ کمیٹی ، بطور رکن جبری مشقت کا خاتمہ ؛ بطور رکن پی آئی ڈی اے کمیٹی ،اور بطور رکن زرعی تحقیق بورڈ پنجاب لاہور خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے رکن سنڈیکیٹ کے طور پربھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔1982 میں آپ سٹڈی ریسرچ ٹور کے سلسلے میں برطانیہ گئے ۔ آپ سہ ملکی فورم ’’بھارت ، بنگلہ دیش ،پاکستان پیپلز فورم (بی بی پی پی ایف )‘‘کے ایگزیکٹو رکن بھی ہیں اور بی بی پی پی ایف کےتحت منعقد ہونے والے کئی سیمینارزاور کانفرنسوں میں شرکت کے لئے آپ نے متعدد بار بھارت اور بنگلہ دیش کے دورے پر گئے ۔ آپ نے 2012 میں ڈھاکہ میں ’’ساؤتھ ، ساؤتھ ویسٹ ، نارتھ اینڈ سنٹرل ایشیاء پارلیمنٹرین اور سی ایس او فورم برائے ایم ڈی جی ایکسیلریشن اینڈ دی پوسٹ2015 ڈویلپمنٹ ایجنڈا‘‘ پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی جس میں آپ کو تعریفی سند سے بھی نوازا گیا ۔
Muhammad Rafique

Muhammad Rafique 's - Political Career's Constituencies