Muashqy Shadi Ly Dobi Hirtik Roshan

Muashqy Shadi Ly Dobi Hirtik Roshan

معاشقے شادی لے ڈوبے: ریتک روشن

بالی ووڈ ڈانسنگ ہیرو ریتک روشن کی شہرت کی قیمت ان کی بیوی سوزین خان کو چکانا پڑی یہاں تک کہ شوہر کے فلمی معاشقوں نے انہیں علیحدگی پر مجبورکردیا۔

ہفتہ 25 نومبر 2017

را مصطفی:

اداکاری میں ہی نہیں بلکہ منفرد طرز کے ڈانس میں مہارت حاصل کرکے بالی ووڈ نگری میں شہرت پانے والے ریتک روشن فلمی دنیا کا چمکتا ستارہ سمجھے جاتے ہیں۔6 سال کی عمر میں ان کے نانا جے اوم کاش نے پہلی مرتبہ فلم ”آشا“ میں جتندر کے ساتھ ڈانس کاموقع فراہم کیا اور انہیں 100 روپے معاوضہ بھی دیا اس کے بعد ریتک نے اپنے والد راکیش روشن کی فلم ”آپ کے دیوانے“اور نانا کی فلم ”آس پاس“ میں بھی ڈانس پر فارمنس دی۔
ریتک نے1986 میں اپنے نانا کی فلم” بھگوان “دادا میں گووندا کے بچپن کے کردار میں پہلی مرتبہ اداکاری بھی حاصل کی،یوں ریتک کی اداکاری میں دلچسپی بڑھنے لگی مگر ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ اس وقت اپنی پڑھائی پر توجہ دیں چونکہ ریتک کا تعلق ایک بڑے فلمی گھرانے سے تھا،چنانچہ آج کل تو انہیں فلموں میں تو آنا ہی تھا اور پھر یوں ہوا کہ ریتک نے2000 میں اپنی پہلی فلم ”کہو نہ پیار ہے“سے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کردئیے جس کی بدولت انہیں ڈیبیو ایوارڈ کے علاوہ شاہ رخ خان،عامر اور سلمان خان کے مقابلے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ریتک کی مشہور زمانہ فلموں میں کی ایک طویل فہرست بنتی گئی جن میں ”فضا ،مشن،کشمیر،کبھی خوشی کبھی غم،مجھ سے دوستی کروگے،یادیں آپ مجھے اچھے لگنے لگے،زندگی نہ ملے گی دوبارہ،کائٹس،کوئی مل گیا،دھول ٹو،بینگ بینگ،جودھا اکبر،گزارش،کابل اور کرش سیریز شامل ہیں۔بالی ووڈ میں ماضی کے سپر سٹارز کے بیٹے اور بیٹیوں میں ریتک اپنی کامیاب فلموں اور منفرد اداکاری کی وجہ سے نمایاں اداکار کے طور پر سامنے آئے ریتک کا شمار بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہیں 6 مرتبہ فلم افئیر ایوارڈ کئی اہم فلموں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے ریتک محض ایک ٹی وی اشتہیار کا معاوضہ12سے 15 ملین روپے وصول کرنے والے انڈیا کے مہنگے ترین فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
2000 میں ریتک نے سوزین خان سے شادی کی مگر2014 میں ان کی طلاق ہوگئی ریرک اور سوزین کے دو بیٹے ریہان اور یدھان ہیں جو دنوں کی مشترکہ سر پرستی میں ہیں۔بالی ووڈ کے فلمی اور ہندو گھرانے میں ریتک روشن نے 10 جنوری 1974 کو ممبئی میں آنکھ کھولی ریتک کے دادا روشن لال ناگرتھ شہرت یافتہ میوزک ڈائر یکٹر کمپوز تھے جنہوں نے ان گنت گیت بالی ووڈ کے نام کئے۔
ان کے نانا کاش بھی بالی ووڈ کے نمایاں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر رہے جبکہ ریتک کے والد راکیش روشن بھی1980کی دہائی کے نامور اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں ان کے چچا راجیش روشن بھی نامور میوزک کمپوزر ہیں،ریتک کے پیدائشی طور پر دائیں ہاتھ کے دو انگوٹھے ہیں۔اس کے علاوہ بچپن میں بولتے ہوئے ہکلاتے بھی تھے۔یہیں نہیں ریتک کو 21 برس کی عمر میں ریڑھ کی ہڈی کی بیماری میں لاحق ہوگئی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں اچھل کودنے سے منع کردیا ۔
یہ وقت تھا جب ریتک کو فلمی اداکار بننے کا خواب ٹوٹتا ہوا دکھائی دینے لگا اسی دوران ایک دن ریتک کو بارش کے دوران ممبئی کے ساحل سمندر پر طویل دوڑ لگانا پڑی اور جب وہ محفوظ جگہ پہنچے تو انہوں نے محسوس کیا کہ ان کا کمر درد غائب ہوچکا ہے اس کے بعد ریتک نے ساحل سمندرکے قریب جاکنگ کو اپنا روز کا معمول بنالیا اور یوں بیماری سے نجات مل گئی ریتک نے کامرس میں کوگریجویشن کی ہے اس دوران ناچ گانے کا شوق بھی جاری رہا،اداکاری کا شوق بھی تھا مگر دبلا پتلا ہونے کی وجہ سے والد انہیں پردہ سکرین کے لیے موزوں نہیں سمجھتے تھے البتہ وہ اپنے والد کے ہمراہ فلم”خود غرض“کنگ انکل کرن ارجن اور کوئلہ۔
کی عکسبندی کے دوران بطور معاون ہدایتکار کام کرتے رہے اس دوران ریتک نہ صرف ریتک نہ صرف فرش کی صفائی کرتے بلکہ سیٹ پر موجود لوگوں کو چائے بناکر بھی پیش کرتے اورپھر ایک وقت آیا جب ریتک نے اپنی ہر خامی اور کمزوری پر قابو پالیا۔۔۔۔ریتک جب 2000 میں اپنی پہلی فلم سے مشہور ہوگئے تو ان کے خلاف بالی ووڈ مافیاکی جانب سے ایک کمپین بھی شروع ہوگئی تھی اور ریتک کے ایک انٹرویو میں کی گئی باتوں کو توڑ مروڑ کر متنازعہ بیانات کی صورت میں پھیلا دیا گیا اور کہا گیا کہ ریتک نے نیپال اور اس کے رہنے والوں سے نفرت کا اظہار کای جس کے بعد نیپال کے جن سینماؤں میں ریتک کی فلم چل رہی تھی ان پر حملہ کرکے بند بند کروادیا گیا پوسٹر تک جلائے گے تھے ۔
یہاں تک کہ نیپال انتہا پسند تنظیموں نے ریتک کو زندہ جلانے کا حکم دیا ،تاہم نیپال سے تعلق رکھنے والی ماضی کی نامور بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اہم کردار ادا کیا اورلوگوں کو بتایا کہ کس طرح بالی ووڈ میں ریتک کے مخالفین نے پراپیگنڈا کرکے انہیں پھنسانے کی کوشش کی ہے اور اس معاملے میں ریتک بالکل بے قصور ہیں۔
شادی کیوں ناکام ہوئی؟ پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد ریتک کی شادی اپنی پرانی دوست سوزین خان سے ہوگئی ریتک ہندو جبکہ سوزین مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہ سچ ہے کہ فلمی سپر سٹار کی بیوی ہونا قطعاً آسان کام نہیں کیونکہ بعض اوقات شوہر کی شہرت کی قیمت بیوی کو چکانی پڑتی ہیں ریتک اور سوزین کی زندگی میں بھی یہی ہوا کیرئیر کی ابتداء میں ہی ریتک کی ایک کے بعد ایک کئی فلمیں کرینہ کپور کے ساتھ آئیں شہرت ملی تو دونوں میں خاص دوستی بھی ہوگئی مگر جب کرینہ کی زندگی میں شاہد کپور آگئے تو ریتک اور کرینہ کی دوستی ختم ہوگئی لیکن ریتک کی زندگی میں اس مرتبہ غیر ملکی اداکارہ باربرا موری اگئیں،چنانچہ ریتک اور سوزین میں اختلافات کی خبریں بھی آنے لگیں مگر دونوں نے ہی انہیں جھٹلا دیا اس دوران سوزی اپنے بچوں سمیت گھر چھوڑ کر چلی گئیں مگر راکیش روشن کا موقف تھا کہ ان کے گھر کی تعمیر و مرمت کا کام چل رہا ہے اس لئے سوزین کو اپنے والدین کے گھر جانا پڑا باربرا کے بعد ریتک کی زندگی میں کنگنارناوت آگئیں۔
ان کی پریم کہانی کا آغاز فلم کرش تھری کی شوٹنگ کے دوران ہوا جوان کی طلاق کی بڑی وجہ بھی بنی ویسے ریتک تو ہمیشہ ہی اپنے اور کنگنا کے تعلق کو میڈیا کے سامنے جھٹلاتے رہے ہیں مگر کنگنا کہتی ہیں کہ ریتک ان سے پیار کے دعوے کئے اور جب وہ سنجیدہ ہوگئیں تو ریتک پیچھے ہٹ گئے بہر حال انہی دنوں دسمبر 2013 میں ریتک اور سوزین میں علیحدگی اورنومبر 2014 میں باقاعدہ طلاق ہوگئی اور سوزین نے روایتی طلاقوں کی طرح ہرجانے یا ماہانہ اخراجات کے نام پر ریتک سے قطعاً کسی رقم کا مطالبہ نہیں کیا۔

سپر خانز سے پرانی دوستی ہے؟ ریتک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آنے سے بھی پہلے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے قریبی دوستوں میں شامل تھے سلمان اور شاہ رخ خان نے ریتک کے والد راکیش روشن کی ڈائریکشن اور پروڈکشن میں ایک ساتھ کام کیا۔ریتک بتاتے ہیں فلم”کوئلہ“کے دوران شاہ رخ خان اپنے فلم مناظر عکس بند کرواتے تو میں بڑے غور سے انہیں دیکھا کرتا۔
پھر جب سب لوگ اپنے گھروں کو چلے جاتے تو میں ان مناظر کی نقل کیا کرتا تھا بہر حال ریتک کے فلمی ہیرو بننے کے شوق کے بارے میں جب سلمان خان کو پتہ چلا تو انہوں نے ریتک کو باڈی بلڈنگ کی ٹریننگ دینا شروع کی اور یہ سلمان ہی تھے جن کی بدولت پہلی ہی فلم سے ریتک کے اردگرد خواتین پرستاروں کا جھرمٹ لگ گیا۔اس کے بعد ریتک نے شاہ رخ خان کے ہمراہ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں ان کے چھوٹے بھائی کا معاونی کردار ادا کیا۔
ریتک کی شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہتی ہیں کچھ عرصے پہلے نیو یارک میں ہونے والی ایک اعزازی تقریب میں سلمان اور ریتک ایک ساتھ موجود تھے مگر دونوں نے ایک دوسرے کو نظرانداز کیا تقرب کے بعد سلمان کے ہوٹل سوئیٹ میں پارٹی رکھی گئی جس میں ان کے قریبی فلمی دوست شریک بھی تھے مگر ریتک وہاں بھی دکھائی نہ دیتے۔

سٹائل ڈرا ہٹ کے. ریتک روشن بالی ووڈ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جو منفرد لباس و انداز کی وجہ سے بھی خاصی مقبول ہیں ریتک کے منفرد انداز کی بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے جس حصے میں بھی ان کے پرستار موجود ہیں ان کی نقل کی جاتی ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے ریتک فارمل ڈریسنگ کرتے ہوئے بھی ٹائی لگانا پسند نہیں کرتے ان کا کہنا ہے ”میں ٹائی کے بغیر منفرد سوٹ پہننے کو زیادہ تخلیقی انداز سمجھتا ہوں البتہ نیک لائن کے اردگرد مجھے دیگر آرائشی اشیاء کا استعمال زیادہ اچھا لگتاہے۔
”ریتک ہیئر کٹ اور آرائش سے لے کر ہیئر کلر تک کپڑوں کی مناسبت سے منتخب کرتے ہیں ریتک کو بالی ووڈ میں امیتابھ بچن جبکہ ہالی ووڈ میں جارج کلونی کا انداز پسند ہے۔فیشن کی اسی سمجھ بوجھ کی وجہ سے ریتک نے فیشن بزنس میں بھی قدم رکھ دیا ہے وہ اکثر نوجوان لڑکوں کو بھی فیشن ٹپس دیتے دکھائی دیتے ہیں مثلاً اپنی جسامت اور ہیئت کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کریں فیشن کے پیچھے اندھا دھند نہ بھاگیں بلکہ اپنا انداز خود تخلیق کریں آرام دہ لپاس پہنیں نئے نئے انداز انداز اپنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں وہ وقتاً فوقتاً تجربے کرتے رہیں اور سفید جوتے اور سفید جرابیں تو ہرگز نہ پہنیں۔۔۔!!!

Browse More Articles of Bollywood