Ub Shadi Nahi Karu Ga

Ub Shadi Nahi Karu Ga

اب شادی نہیں کروں گا۔۔۔

جارج کلونی نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد نکول کڈمین اور مشیل فیفر سے 10 ہزار ڈالر کی شرط لگائی کہ اب شادی نہیں کروں گا لیکن 53 برس کی عمر میں امل الدین سے شادی کرکے شرط ہارگئے۔

جمعہ 15 دسمبر 2017

زارامصطفی:
امریکی ایکٹر،ڈائریکٹر،پروڈیوسر،سکرین رائٹر،بزنس مین اور سماجی کارکن جارج کلونی نے 1978 میں اداکاری کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا اپنے پہلے سٹ میں”ڈاکٹر ڈوروس“ کے کردار سے کلونی نے اس قدروقبولیت پائی کہ انہیں ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ڈراموں میں کامیابی پانے کے بعد کلونی کا اگلا پراؤ فلم نگری تھا۔
انہوں نے”بیٹ مین اینڈ روبن“ آؤٹ آف سائیٹ،سٹیون سودر برگ،تھری کنگز،گلف وار،اوشن الیون اور اوشن ٹویلو“ جیسی مشہور زمانہ فلموں سے بھی خوب شہرت سمیٹی۔ کلونی نے کنفیشن آف ڈینجرس مائینڈ،گذنائیٹ اور گڈلک لدر ہیڈ“جیسی کامیاب فلموں سے ہدایتکاری کے شعبے میں بھی نام کمایا انہیں بہترین اداکاری اور ہدایتکاری کے لیے تین گولڈن گلوب ایوارڈ اور وہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

2009 میں ٹائمز کی جانب سے کلونی کو دنیا کی بااثر شخصیت قرار دیا۔سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہنے والے کلونی نے نائن الیون 2004 میں آنے والے سونامی 2010 میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے انہوں نے نہ صرف فنڈز اکٹھے کئے بلکہ ان کی زندگی پر مبنی ڈاکیومینٹریز بھی بنائیں وہ امریکہ کے بیرونی امور اور تعلقات عامہ سے متعلق کونسل کے اہم رکن بھی ہیں جہاں تک کلونی کے سیاسی نظریات کی بات ہے تو انہوں نے 2008 اور2012 میں اوبامہ جبکہ گذشتہ برس میں ہیلری کلنٹن کی انتحابی مہم میں عملی طور پر بھرپور حمایت کی جبکہ 2003 میں امریکہ کی عراق میں جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کلونی نے کہا ”اپنے دشمنوں کو جنگ سے ختم نہیں کیا جاسکتا“ کیونکہ جنگ سے آپ آئندہ نسلوں کو انتقام کے تیار کررہے ہیں وہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں۔

جارج کلونی 6 مئی1961 کو لیزنگٹن کینٹکی میں نینا بروس اور نِک کلونی کے ہاں پیدا ہوئے ان کی والدہ انتہا خوبصورت ہونے کے علاوہ سیاسی حوالوں سے بھی خاصی با اثر خاتون تھیں جبکہ کلونی کے والد جرنلسٹ اور ٹی وی پر ایک گیم شو کے میزبان تھے اس سے کلونی کی ٹی وی پر اداکاری کے حوالے سے دلچسپی بڑھی۔ویسے تو کلونی ہمیشہ سے ہی کیتھولک عقائد کے پیروکار تھے مگر2006 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے لادین ہونے کا تاثر دیا۔

کلونی کے ان گنت معاشقے: بالی ووڈ کے دیگر مقبول ترین اداکاروں کی طرح جارج کلونی کی زندگی میں آنے والی خواتین کی کوئی کمی نہیں رہی مگر کسی ایک کا ہوکے رہنا اور وفا نبھانا کلونی کی فطرت میں نہیں مختلف اوقات میں کلونی کی زندگی میں ان گنت خواتین آئیں اور چلی گئی۔بعض قابل ترین خواتین میں کیلی پریسٹن،جنجر لِن ایلن، ٹی وی ہوسٹ سیلی بیلٹن،سوڈانی ماڈل لیزا سنوڈن رینے زیلوگیر،کرسٹاایلن،ٹی وی ہوسٹ سارہ لارسن اٹالین اداکارہ لیزا بیٹا کینالیز،ڈبلیوای کی ڈیواسٹیسی کیبلز شامل ہیں کہا جاتا ہے کہ سوڈانی ماڈل لیزا سنوڈن کے ساتھ کلونی کے5 سال تک تعلقات رہے اور ان 5 سالوں میں کئی مرتبہ ان کئے درمیان عیحدگی ہوئی کلونی نے ان تمام خواتین میں سے کسی سے بھی شادی کا وعدہ نہیں کیا۔

محبت اب نہیں ہوگی: کلونی نے 1989 میں اداکارہ ٹیلیا بلازم سیشادی کی جو زیادہ عرصہ قائم رہی اور 4 سال کے بعد 1993 میں ان کے مابین طلاق ہوگئی اور کلونی نے دلبرداشتہ ہوکہ فیصلہ کرلیا کہ اب میں کبھی بھی شادی نہیں کروں گا اس لئے ان کے قریبی دوستوں اورمعروف ہالی ووڈ اداکاروں نکول کڈمین اور مشیل فیفر نے کلومی سے دس ہزار ڈالر رقم کی شرط لگائی کہ 40 برس کی عمر تک تمہاری شادی ہی نہیں تمہارے بچے بھی ہوگئے جس پر کلونی نے کہا 40 تو کیا50 برس کی عمر تک بھی میں شادی نہیں کروں گا اور نہ ہی میرے بچے ہوں گے مگر 2014 میں 53 برس کے کلونی نے نکول اور مشیل سے کیا ہوا وعدہ توڑ کر برطانوی شہری انسانی حقوق کی وکیل امل الم الدین سے دوسری شادی کرلی جنہوں نے کلونی کی زندگی کو ایک نئی سمت دی یہ بات درست ہے کہ امل کی والدہ کلونی سے ان کی شادی کے خلاف تھیں،جس کی بنیادی وجہ کلونی کے مذہبی عقائد ہیں کلونی کسی مذہب اور خدا کو نہیں مانتے اور امل کا تعلق لبنان کے ایک مسلمان گھرانے سے ہے لیکن امل نے اپنی والدہ کی ایک نہ سنی اور مذہبی عقائد کوکلونی کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔
امل نے جون2017 میں کلونی کے جڑواں بچوں بیٹی ایلا اور بیٹے الیگزینڈر کو جنم دیا۔کلونی کی زندگی میں آنے والی امل ہی وہ پہلی خاتون ہیں جن کے ساتھ کلونی ایک مطمن اور پرسکون زندگی بسر کررہے ہیں۔ اور شاید جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد کلونی خاصے خوش بھی ہیں جس کا اظہار مختلف تقریبات میں کرتے رہتے ہیں بہر دیکھنا یہ ہے کہ امل سے کلونی کے وعدے کہاں تک وفا کرتے ہیں۔

نشے کی لَت: بے انتہا شراب نوشی کے باعث کلونی کو معدے کے السر کامرض لاحق ہے۔وہ اپنے ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں کہ بدپرہیزی کی صورت میں ادویات کے باوجود انہیں معدے میں شدید درد کا سامنا رہتاہے۔کہا جاتا ہے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کلونی بائک کے حادثے کے نتیجے میں میڈیکل سنٹر کے عملے میں سے24 سے زائد افراد کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے کیونکہ انہوں نے کلونی کا میڈیکل ریکارڈ چیک کئے بغیر ان کا علاج شروع کردیا تھا۔
اس طرح 2005 میں جب کلونی فلم ”سریانہ“کی عکسبندی میں مصروف تھے اسی دوران بائیک پر ان کے ساتھ ایک اور حادثہ پیش آیا جس سے ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی اور سر میں درد ہونے لگا۔حتیٰ کہ یاداشت تک چلے گئی مگر طویل علاج اورریڑھ کی ہڈی کی ان گنت سرجریز کے بعد کلونی بالکل صحت مند ہوگئے کلونی اپنے انٹرویو میں بتاچکے ہیں ،بچپن میں میرے گھر کے اردگرد تمباکو کے بہت سے کھیت تھے جہاں میں اپنے دوستوں کے ساتھ بہت وقت گزاراکرتا تھا وہیں سے مجھے لڑکپن ہی میں سگریٹ نوشی کی لت لگ گئیں حالانکہ میرے والد سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے ہاں میری آنٹی اورآنکل وغیرہ ہمہ وقت سگریٹ سلگاتے رہتے تھے انہیں دیکھ کر مجھے لگتا تھا شاید سگریٹ پینا بہت اچھی بات ہے اور پھر میں سگریٹ نوشی کا اس قدر عادی ہوگیا کہ 20 سال کی عمر کے بعد بھی میں نے سگریٹ پینا نہیں چھوڑا حالانکہ اس وقت میں جان چکا تھا کہ سگریٹ نوشی قطعاً صحت مند عادت نہیں ہے کہتے ہیں ہرچیز کا صحیح وقت ہوتا ہے میں نے سگریٹ نوشی تب چھوڑی جب میرے بہت ہی قریبی انکل پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوکر دنیاسے چل بسے۔
انکل کی موت نے مجھے اندر سے جھنجھور دیا جس کے بعد میں نے سگریٹ کی طرف دیکھا ہی نہیں ہاں البتہ شراب نوشی شاید میں ترک نہ کرسکوں۔
واہ رے کلونی۔۔۔۔: کلانی اپنے بچوں کے ساتھ جس گھر میں رہتے ہیں وہ لاس اینجلس امریکہ میں ہے اس کے علاوہ کلونی کا اٹلی میں ایک جھیل ک کنارے اتنا وسیع گھر ہے کہ اس میں ایک گاؤں آباد کیا جاسکتاہے ۔
کلونی امریکی ریاست میکسیکو میں بھی ایک گھر کے مالک ہیں بتایا جاتا ہے کہ امل سے شادی کے بعد دونوں نے مل کر دس ملین پاؤنڈ مالیت کا برطانیہ میں بھی ایک گھر خرید لیا ہے۔ہالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح کلونی کئی ذاتی طیاروں کے بھی مالک ہیں۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کلونی کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے کلونی کی رائے ہے کہ مشہور اداکاروں کی شاہانہ طرز زندگی دنیا بھر میں گھومنے مہنگے ڈیزائنر ملبوسات پہننے عالی شان گھروں میں رہنے اور ذاتی طیاروں کا مالک بننے کے لیے محض اداکاری سے پیسے کمانا ہی کافی نہیں بلکہ آرام دہ اور شاہانہ زندگی کے لیے بزنس کرنا بھی ضروری ہے۔
کلونی کہتے ہیں ایک اداکار کا معاوضہ اتنا زیادہ نہیں ہوتا کہ وہ پرتعیش زندگی کی خواہش بھی کرسکے اوراسے دنیا کے مشہور فوربز میگزین میں جگہ بھی مل سکے۔

Browse More Articles of Hollywood