Rab Ne Bana Di Jodi

Rab Ne Bana Di Jodi

”رب نے بنادی جوڑی“

بالی ووڈ حسینہ انوشکا شرما اور نامور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کا شمار بھارت میں ہونے والی سال2017 کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جارہا ہے۔

ہفتہ 6 جنوری 2018

حناجاوید:
بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ انوشکا شرما اور معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی چار سالہ دوستی کے بعد بالآخر 11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر میلان میں ہندوروایات کے مطابق سات جنموں کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسم کھاکر ایک ہوگئے شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما یورپ کے برفیلے علاقوں میں ہنی مون منانے چلے گئے اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شئیر کیں چونکہ اٹلی میں ویرات اور انوشکا کی مہندی اور شادی کی رسومات میں صرف ان کے اہل خانہ اور چند ایک قریبی دوست ہی شریک تھے اس لیے انڈیا واپس آنے پر انہوں نے ولیمے کی دو تقریبات کا اہتمام کیا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی نامور فلمی اور کرکٹ ستاروں نے شرکت کی جس میں شاہ رخ خان،عامر خان،کرن جوہر،فرح خان،کرینہ کپور،رانی مکھر جی،ادتیہ چوپڑا،ظہیر خان،ایم ایس دھونی،سچن ٹنڈولکر، اور یوراج سنگھ نمایاں تھے۔

(جاری ہے)


خانز کا فیورٹ،انوشکا شرما: اپنی حسین مسکراہٹ اور چلبلی اداؤں سے ویرات کو دیوانہ بنانے والی انوشکا شرما کو ”خانز“کی پسندیدہ ہیروئن قرار دیا جاتا ہے اور انہوں نے تینوں خانز کے ساتھ سپرہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انوشکا شرما اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2008 میں شاہ رخ خان کے مدِمقابل فلم رَب نے بنادی جوڑی سے کیا جو اس سال کی کامیاب ترین فلم قرار پائی بعد ازاں وہ شاہ رخ کے مدمقابل فلم جب تک ہے جان عامر کے مدمقابل فلم پی کے جبکہ سلمان خان کے مدمقابل فلم سلطان میں جلوہ گرہوئیں اس کے بعد انوشکا کا شمار بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارؤں میں ہونے لگا چونکہ انوشکا نے کیر ئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اس لئے فیشن سے متعلق خاص سمجھ بوجھ کی بدولت انہوں نے حال ہی میں ”نش“کے نام سے اپنا برانڈ متعارف کروایا ہے۔

کرکٹ کا شہنشاہ ویرات کوہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کپتان ویرات کوہلی نے تین سال کی عمر میں پہلی مرتبہ بلا پکڑا وہ ویسٹ دہلی کرکٹ اکیڈمی سے باقاعدہ تربیت لینے کے بعد دہلی انڈر 15 کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے اپنی قابلیت اور جنون کی وجہ سے ویرات کوہلی میچ پر میچ جیتتے چلے گئے اور 2008 میں انہوں نے بطور کپتان انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔
جس کے بعد انہیں بھارت کی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا 2011 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے کی وجہ سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ویرات نے اپنے بلے سے ایسا جادو چلایا کہ کہ کرکٹ شائقین ان کا سحر شکار ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔چند ہی سالوں میں انہوں نے اپنے بلے کے زور سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی سنبھالی۔
بطور کرکٹر ویرات کوہلی کئی ملکی اور غیر ملکی اعزازت بھی حاصل کرچکے ہیں ویرات کا شمار دنیا کے ان چند ایک کرکٹرز میں ہوتا ہے جو اپنے پہناوؤں اور منفرد انداز کی وجہ سے سٹائل آئیکون سمجھے جاتے ہیں ویسے تو انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ میچ کسی جنگ کے میدان سے کم نہیں لگتا مگر ویرات کوہلی کے پرستار پاکستان میں بھی کم نہیں۔
ویرشکا۔
۔۔۔ایک نئی لو سٹوری:
بھارت میں انوشکا اور ویرات کی جوڑی ”ویرشکا“کے نام سے جانی جاتی ہے گزشتہ چار سالوں سے بھارتی میڈیا میں ان کی عشقیہ داستان زبان زد عام تھی ہر کوئی جانتا تھا کہ آخر یہ دونوں شادی کب کریں گے گریں گے بھی یا نہیں؟لیکن انہوں نے میڈیا کے تیکھے اور چھبتے سوالوں کی بالکل پرواہ نہیں کی2013 میں انوشکا اور ویرات کی پہلی ملاقات ایک ٹی وی اشتہار کی ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران ایک ساتھ دکھائی دئیے جس سے ان کی خاصی دوستی کے خوب چرچے ہونے لگے اصلی حقیقت تب کھل کر سامنے آئی جب 2014 میں ویرات جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ کھیلنے گئے تو انوشکا بھی ان کے ہمراہ تھی اس دوران انہیں ایک ساتھ شاپنگ کرتے بھی دیکھا گیا جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو دونوں نے ہی ماننے سے صاف انکار کردیا ایک وقت ایسا آیا کہ سوالات اور الزمات کی بوچھاڑ نے ان کے درمیان تلخیاں پیدا کردیں جس کے بارے میں ویرات نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے اور انوشکا کے بارے میں سب سے پہلے ظہیر خان سے بات کی اور وہ ظہیر ہی تھے جنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ یہ بات چھپانے کی کوشش کریں گے تو معاملات اور بگڑ جائیں گے پھر انہیں بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا اور ان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائر ل ہو ئی پھر ہوا یوں کہ نومبر 2014 میں جب ویرات سری لنکا کے خلاف میچ کھیل رہے تھے انوشکا بھی وہیں تھیں جیسے ہی ویرات نے سنچری بنائیں تو انہوں نے بیٹ کو چوم کر انوشکا کی طرف اشارہ کیا جس کا دنیا بھر میں خوب چرچا ہوا ۔
ویرات کا کہنا ہے کہ انوشکا ان کی ”لیڈی لک“ہیں انہوں نے ہی مجھے تحمل مزاج بنایاانوشکا نے مجھے احساس دلایا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس کی اہمیت کیا ہے؟میرے اندر ٹھہراؤ لانے والی صرف انوشکا ہیں جس کے لیے میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔
مہنگی ترین شادی: ویرشکا کی شادی کا شمار بھارت میں ہونے والی 2017 مہنگی ترین شادیوں میں ہوتا ہے شادی کی تقریبات اور مہمانوں کے قیام و طعام کا اہتمام اٹلی میں واقع دنیا کے دوسرے مہنگے ترین ریزوٹ”بوگو فینو چیتو“ میں کیا گیا ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کو اٹلی میں شادی کرنے کا مشورہ بھارتی ہدایتکار اور پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے میں دیا تھا کیونکہ انہوں نے خود بھی رانی سے اٹلی میں ہی شادی کی تھی ادتیہ کا خیال ہے کہ بھارتی میڈیا کی با آسانی رسائی کی وجہ سے ایک عام دیسی شادی بھی تماشا بن جاتی ہے شادی سے قبل آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اوول سٹیڈیم کے سی ای او اینڈریوڈینیلز نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انوشکا اور ویرات کو اپنے سٹیڈیم میں شادی کی رسومات ادا کرنے کی دعوت دیتے ہیں ہمیں بے حد خوشی ہوگی اگر ویرات اور انوشکا اپنی زندگی کی شروعات اسی جگہ سے کریں جہاں سے ویرات نے اپنی کیرئیر کی کامیاب ترین اننگز کھیلی اور تاریخ رقم کی ان کی شادی کی منتظم دیویکانارائن کا کہنا ہے کہ انوشکا اور ویرات صوفی ازم اور شاعری سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے شادی میں شریک تمام مہمانوں کو ان کی طرف سے قیمتی کتاب”رومی“تحفے میں دی گئی انوشکا اور ویرات نے اپنے عروسی ملبوسات کے لیے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی مکھر جی کا انتخاب کیا بہر حال شادی اٹلی میں ہوئی یا بھارت میں تمام تقریبات میں روایت اور جدت کا خوبصورت فیوژن دکھائی دیا مہندی کی رسومات میں اورنج اور پنک اور نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس تھیں جس پر کلکتہ کی ہاتھ کی کڑھائی اور گوٹا لگا ہوا تھا کانوں میں انہوں نے ایرانی ساختہ بیس کیرٹ جھمکے پہنے ہوئے تھے اور روایتی انداز کے مطابق مہندی لگائی ہوئی تھی جبکہ ویرات ہلکی پھلکی کڑھائی والے پیلے رنگ کے کرتے ہیں ملبوس تھے شادی سے پہلے دنوں کی منگنی کی رسم بھی ادا کی گئی تھی جس میں انوشکا میرون رنگ کی ساڑھی میں ملبوس تھی اور بالوں کو سرخ گلابوں سے سجایا تھا جبکہ ویرات بلیو سوٹ میں ملبوس تھے شادی کے اگلے دن جیسے ہی انوشکا اور ویرات نے سماجی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصویر شئیر کرکے اپنے ایک ہونے کا اعلان کیا تو ساتھ ہی فلمی اور کرکٹ کی دنیا کی نامور شخصیات نے نہ صرف ان کو مبارکباد دی بلکہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا بھارتی سپر سٹار شاہ رُخ خان نے اپنے کمنٹس میں لکھا تھا کہ ”رب نے ان کی اصلی جوڑی بنادی ہے“پاکستان سے بھی شاہد آفریدی محمد عامراور ماہرہ خان سمیت کئی نامور شخصیات نے ان کو مبارکباد دی شادی کی خبر کے بعد نیشنل اور ملٹی نیشنل برانڈز ویرات اور انوشکا کو بھاری ترین معاوضے پر اشتہارات کی پیشکش کررہے ہیں اس سے قبل ان کی سالانہ آمدن کا تخمینہ لگایا جائے تو انوشکا سالانہ 357 کروڑ روپے کماتی ہے جبکہ ویرات اپنے میچوں سے سالانہ 220 کروڑ روپے کمالیتے ہیں ان دونوں کی کل سالانہ آمدنی 600 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے کہا جارہا ہے ویرات نے انوشکا کے لیے ممبئی میں ساحل کے قریب اپنے خوابوں کا گھر خریدلیا ہے جس کی قیمت چونتیس کروڑ روپے ہیں وہ جنوری میں جنوبی افریقہ میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ وہیں منتقل ہوجائیں گے۔

ویرشکا اور کرکٹ شائقین:شادی نے پہلے جب انوشکا ویرات کا میچ دیکھنے سٹیڈیم آتیں تو کرکٹ شائقین ان کی موجودگی سے ظائف ہوجاتے تھے کیونکہ اگر کسی میچ میں ویرات سنچری کے بغیر ہی آؤٹ ہوجاتے تو شائقین سارا ملبہ انوشکا پر ڈال دیتے تھے ان کا ماننا تھا کہ میچ کے دوران ویرات کا سارا دھیان کھیل کی بجائے انوشکا کی طرف ہوتا ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہار کا سبب بنتا ہے اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میچ کی انتظامیہ کرکٹرز کی گرل فرینڈز کے سٹیڈیم آنے پر پابندی عائد کرے اس واویلے کی کئی کرکٹرز نے مخالفت بھی کی کیونکہ ان کے نزدیک اس بات کا میچ کی ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انوشکا جو ویرات کی بیوی بن چکی ہے اب اگر وہ ویرات کا میچ دیکھنے سٹیڈیم آئیں اور کہیں غلطی سے ویرات سینچری کرنے سے پہلے آؤٹ ہوگئے تو کیا کرکٹ کے دیوانے سے انوشکا کو چھوڑنے کا مطالبہ تو نہیں کردیں گے؟
جوتشی کیا کہتے ہیں؟ انوشکا اور ویرات کی شادی بالی ووڈ اور کرکٹ کی دنیا کی کوئی پہلی شادی نہیں ماضی میں بھی کرکٹرز فلمی حسیناؤں کو اپنی زندگی کا ساتھی بناچکے ہیں جن میں سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی اورشرمیلا ٹیگور،یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ،اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی شامل ہیں لیکن بھارت میں جہاں کنڈلیاں دیکھ کر لوگوں کو ان کی قسمت کا حال بتانے کا رواج عام ہے جیسے ہی نامور شخصیات شادی کے بعد بندھن میں بندھ جاتی ہے تو بہت سے جوتشی ان کی قسمت کے بارے میں پیشن گوئیاں کرکے اپنی دکانداری چمکاتے دکھائی دیتے ہیں جو اکثر غلط مگر درست بھی ثابت ہوجاتی ہے۔
جوتشیوں کی یہ بھی کہنا ہے کہ ستاروں کی چال کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کا وہی وقت ہے جو ریتک اور سوزین کی شادی کا تھا اور ان کی شادی کے تیرہ برس بعد طلاق پر ختم ہوگئی ہے اب انوشکا اور ویرات کس طرح اپنے اس خوبصورت بندھن کو جنموں کا بندھن بناتے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Browse More Articles of Bollywood